42 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر صدر جمہوریۂ ہند کا پیغام

Urdu News

نئی دہلی،۔جولائی ۔صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے یوم آزادی (4 جولائی ) کے موقع پر امریکہ کی سرکار اور امریکی عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں ۔

صدر مملکت امریکہ، عزت مآب ڈونالڈ ٹرمپ کے نام اپنے پیغام تہنیت میں جناب پرنب مکھرجی نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر میں حکومت ہند ،ہندوستانی عوام اور خود اپنی جانب سے آپ کو اور امریکی عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔

دنیا کی قدیم ترین جمہوریت اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے درمیان حکمتی شراکتداری ، مشترکہ قدروں اور ہمارے تغیر پذیر حکمتی مفادات کی نوعیت پر مبنی ہے ۔آج ہماری ہمہ جہت حکمتی شراکتداری انسانی سرگرمیوں کے ہر پہلو پر محیط ہے اور اسے انتہائی عالمی حیثیت حاصل ہے۔

ہندوستان ریاستہائی متحدہ کے ساتھ اپنے رشتوں ، اپنے مراسم کو وسعت دینے اوران میں گہرائی پیدا کرنے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ امریکہ اور آپ کے ساتھ ان کے مذاکرات سے ہمارے دونوں ملکوں کو باہمی سودمند تعاون کو آگے بڑھانے میں سودمند ثابت ہوئے ہیں ۔ میں اس موقع پر آپ کی بہتر صحت اور خوشحالی نیز امریکی عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More