28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے اسٹیچو آف یونٹی کو قوم کے نام وقف کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج دنیا کے سب سے طویل مجسمہ‘ اسٹیچو آف یونٹی’ کو قوم کے نام وقف کیا۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 182 میٹر طویل اس مجسمے کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر گجرات میں ضلع نرمدا کے کیواڑیہ میں قوم کے نام وقف کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم اور دیگر معززین نے اسٹیچو آف یونٹی، کو ملک اور قوم کے نامو قف کرنے کے لئے ایک کلش میں مٹی اور نرمدا ندی کا پانی ڈالا۔ وزیراعظم نے مجسمے کے ابھیشیک کے آعاز کی غرض سے ایک لیور دبایا۔

وزیراعظم نے وال آف یونٹی کاافتتاح کیا۔ وزیراعظم نے اسٹیچو آف یونٹی کے قدموں  پر ا یک خصوصی پوجا کی۔ انہوں نے میوزیم نمائش اور ناظرین گیلری کا بھی دورہ کیا۔153 میٹر اونچائی پر واقع اس گیلری میں بیک وقت 200 سیاحوں کے آنے کی گنجائش ہے۔ یہاں سے سردار سرورڈیم، پانی کے ذخائر، ستیورہ اور وندھیا پہاڑیوں کا دلکش نظارہ کیاجاسکتا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے ایئر کرافٹ نے فلائی پاسٹ کیا اور ثقافتی دستوں نے پرفارمنس پیش کئے۔

اس موقع پر عوام کو مبارک باد  پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پورا ملک آج راشٹریہ ایکتا دوس منارہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن ہندوستان کی تاریخ میں ایک خصوصی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیچو آف یونٹی،جسے ہندوستان نے آج اپنے آپ کو دیا ہے، مستقبل کے لئے  ایک عظیم تحریک ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مجسمہ مستقبل میں آنے والی نسلوں کو سردار پٹیل کی ہمت، بہادری اور صلاحیت کی یاد دلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل کے ذریعہ ہندوستان کو متحد کرنے کا نتیجہ ہے کہ آج ہندوستان ایک بڑی معاشی اور اسٹریئجک طاقت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیراعظم نے سردار پٹیل کے ایڈمنسٹریٹیو سروسز مثلاً اسٹیل فریم کے وژن کو یاد کیا۔

وزیراعظم نے اسٹیچو آف یونٹی کو کسانوں کی خود توقیری کے لئے ایک  علامت قرار دیا، جنہوں نے اس مجسمے کے لئے اپنی زمین سے مٹی اور لوہے دیئے۔انہوں نے  کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کی امنگوں اور آرزؤوں کو صرف ایک ہی منتر ‘‘ ایک بھارت، سریشٹھ بھارت’’ کے ذریعہ پورا کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے اس مجسمے کی تعمیر سے منسلک ہر ایک شخص کو مبارکباد دی۔ انہو ں نے کہا کہ اس مجسمے سے خطے کے لئے بڑے پیمانے پر سیاحت کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ برسوں میں مجاہدین آزادی اور عظیم رہنماؤں کے تعاون کو یاد کرنے کے لئے متعدد میموریل بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے  ا سٹیچو آف یونٹی کے علاوہ دہلی میں سردار پٹیل کو وقف میوزیم، گاندھی نگر میں مہاتما مندر اور ڈانڈی کوٹیر، بابا صاحب بھیم راؤ کو وقف پنچ تیرتھ، ہریانہ میں سری چھوٹو رام کے مجسمہ ، کچھ میں شیام جی کرشن ورما اور ویر نائک گوبند گورو کے میموریل کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں سبھاش چند بوس کو وقف میوزیم ، ممبئی میں  شیوا جی اسٹیچو  اور  ملک بھر میں  قبائلی میوزیم کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

وزیراعظم نے سردار پٹیل کے ایک مضبوط ،مستحکم اور جامع ہندوستان کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس خواب کو حقیقت بنانے کے لئے کام کررہی ہے۔انہوں نے سبھی کے لئے ایک گھر،سبھی کے لئے  بجلی،سڑک رابطے اور ڈیجٹیل کنکٹیویٹی فراہم کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا۔ ا نہوں نے پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی، ای ۔نیم اور ‘‘ ایک ملک،ایک گریٹ’’ جیسے اقدامات نے ملک کو متعدد طریقے سے متحد کرنے میں تعاون دیا ہے۔

وزیراعظم نے ملک کی وحدت اور سالمیت کو برقرار رکھنے اور تقسیم کرنے والی طاقتوں کو شکست دینے کے لئے اجتماعی ذمہ داری سے متعلق بات کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More