30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نئی دلّی میں کھیلوں سے متعلق قومی میوزیم قائم کیاجائے گا

Urdu News

نئی دہلی۔؍اگست۔نوجوانوں کےاُمور اور کھیلوں کی وزارت نئی دلّی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیل کود سے متعلق اپنی نوعیت کا ایک منفرد میوزیم قائم کرے گی۔ یہ فیصلہ تین مہینے پہلے کئی میٹنگوں کے بعد کیا گیا تھا جب کھیلوں کے وزیر وجئے گوئل نے راجدھانی میں کئی مقامات کا دورہ کیا تھا اور یہ جگہ میوزیم کیلئے قطعی طور پر منتخب کی گئی تھی۔

جناب وجئے گوئل نے کہا کہ میوزیم میں کھیلوں میں بھارت کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا اور اس میں ملک کے روایتی کھیلوں پر خاص توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میوزیم کا مقصد ملک میں کھیلوں کو ایک طرز زندگی کے طور پر مقبولیت دینا ہے ۔ اس کے مطابق مجوزہ میوزیم میں محض پرانی چیزوں کو ہی اکٹھا نہیں کیا جائے گا بلکہ یہاں سبھی عمر کے لوگ اپنی دلچسپی کے مطابق بات چیت کرسکیں گے۔جناب گوئل نے اس کے علاوہ کہا کہ اس میں کھیلوں میں بھارت کی سرکردہ شخصیتوں کی کامیابیوں کی نمائش کی جائے گی او ریہ میوزیم ایک تعلیمی مرکز کے طور پر بھی کام کرے گا نیز یہاں نوجوانوں کو کھیل کود کی کچھ سرگرمیوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا جائیگا۔

جناب گوئل نے کھیلوں سے متعلقہ ماضی اور حال کی سبھی شخصیتوں اور عوام سے درخواست کی کہ اگر ان کے پاس کوئی قابل یادگار چیز ہے تو وہ کھیلوں کے قومی میوزیم میں اس کی مستقل نمائش کرکے اپنا تعاون دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تعاون کو قبول کیا جائیگا اور اس کا اعتراف کیا جائیگا۔

جناب گوئل نے کہا کہ یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ اس میوزیم میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے اصولوں اور وراثتی موقعوں کا آڈیوویزول ڈسپلے بھی کیا جائے گا جو اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لئے تعلیم کے حصے کے طور پر ہوگا ۔ اس میں کھیلوں اور جسمانی فٹ نیس سے متعلق ایک عمدہ لائبریری بھی ہوگی ۔ اس میوزیم میں پینٹنگ گیلری بھی ہوگی اور اس میں ایک ایمفی تھیٹر بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس میوزیم میں ایک کیفیٹریا ، ایک ایکٹیویٹی زون، تحفے تحائف کی ایک دوکان اور کھیل کا میدان بھی قائم کیا جائیگا۔ یہ تجویز رکھی گئی ہے کہ مختلف زمروں کی سرگرمیوں میں کھیل کود اور اس سے متعلق کمپیوٹر گیم بھی شامل ہیں، نیز یہاں چھوٹی دوکانیں بھی قائم کی جائیں گی جس پر کھیلوں سے متعلق یادگار چیزیں اور ساز وسامان فروخت کیا جائیگا۔ جناب گوئل نے کہا کہ میوزیم قائم کرنے کا پہلا مرحلہ جلد ہی شروع کردیا جائیگا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More