27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شہریوں نے پی ایم بی جے پی کے تحت سال 2018-19 کے دوران اب تک تقریباً 600 کروڑ روپے کی بچت کی:منسکھ منڈاویا

Urdu News

نئی دہلی، پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) کو خاموش انقلاب قرار دیتے ہوئے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں ، جہاز رانی اور  کیمیکل وفرٹیلائزر کے مرکزی وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویا نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ سستی قیمت پر معیاری دوائیں فراہم کرنے کی حکومت ہند کی پہل سے عام لوگوں کی زندگی پر مثبت اثر پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا انقلاب ہے جو ہندوستان میں عام آدمی کے لئے حفظان صحت کی صحت درست کررہا ہے۔

جناب منڈاویا نے بتایا  کہ مالی سال 2018-19 کے دوران (اکتوبر 2018 تک)  جن اوشدھی دواؤں کی کُل فروخت 150 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کی وجہ سے عام آدمی کی کُل 600 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے کیونکہ ان دواؤں کی قیمتیں مارکیٹ میں دستیاب برانڈ والی دواؤں کی قیمت سے 90 سے 50 فیصد تک کم ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پی ایم بی جے پی ادویات کی معیار بہترین ہے کیونکہ ان کی خریداری ڈبلیو ایچ او- جی ایم پی  سے سند یافتہ دواسازوں سے ہی کی جاتی ہے  اور  ہر بیچ کا ٹسٹ این اے بی ایل کی سند یافتہ خود مختار لیبارٹری سے کرایا جاتا ہے۔

اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہ ملک میں جن اوشدھی اسٹور کی تعداد 640 اضلاع میں 4300  سے زیادہ پہنچ گئی ہے، جناب منڈاویا نے  یہ کہا کہ  یہ اسکیم مسلسل اور پائیدار آمدنی کے ساتھ  خود روزگار کا ایک بھروسے مند وسیلہ بھی فراہم کررہی ہے۔ ہر اسٹور کی ماہانہ اوسط بکری تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے ہے اور  بیورو آف فارما پی ایس یو آف انڈیا کے ذریعے کرائے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

اسکیم کے لئے مستقبل کا خاکہ پیش کرتے ہوئے جناب منڈاویا نے کہا کہ 2018-19  کے آخر تک ملک میں جن اوشدھی اسٹورس کی تعداد  5 ہزار سے زیادہ پہنچ جائے گی۔  کیو نکہ سالانہ فروخت  300 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More