40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم عالمی یوم ماحولیات سے متعلق بین الاقوامی تقریبات سے خطاب کریں گے

Urdu News

نئی دہلی: وزیراعظم ، جناب نریندرمودی  آج نئی دہلی میں عالمی یوم ماحولیات  2018 کے موضوع پرمنعقدہ بین الاقوامی تقریبات سے  خطاب کریں گے ۔وزیراعظم اس موقع پرراج پتھ لان میں منعقدہ نمائش  بھی  ملاحظہ کریں گے ۔

          اس سال  عالمی یوم ماحولیات کا موضوع ہے ‘بیٹ پلاسٹک پولیشن ’یعنی پلاسٹک آلودگی سے نجات ’۔بھارت عالمی یوم ماحولیات کی اس تقریب کے  43ویں   ایڈیشن کا میزبان  ملک ہے ۔وزرائےماحولیات ، اقوام متحدہ کے نمائندگان اور مختلف صنعتی اداروں  کے اراکین اورمتعدد ممتاز شخصیات اس تقریب میں شرکت کریں گی ۔

          وزیراعظم نے   ‘من  کی بات ’کے44ویں ایڈیشن میں کہاتھا کہ چونکہ  ہندوستان عالمی یوم ماحولیات تقریبات  کا میزبان  ملک ہے  ، لہذااس سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق موضوعات سے نمٹنے کے عمل میں اس کی افزوں قیادت کا اظہارہوتاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More