40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا

Urdu News

نئی دہلی، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں سکتے میں ہوں، لیکن جذباتکا طوفان امنڈ رہا ہے۔ ہم سبھی کیلئے لائق احترام اٹل جی ہمارے درمیان نہیں رہے۔ اپنی زندگی کا ہر لمحہ انہوں نے قوم کو وقف کر دیا تھا۔ اُن  کی رحلت  ایک عہد کا خاتمہ ہے۔

لیکن وہ ہمیں کہہ کر گئے ہیں‘‘ موت کی عمر کیا ہے؟ دو پل بھی نہیں، زندگی سلسلہ، آج کل کی نہیں،  میں جی بھر کر جیا، میں مَن سے مروں، لوٹ کر آؤں گا، کوچ سے کیوں ڈروں؟’’۔

اٹل جی آج ہمارے درمیان نہیں رہے، لیکن ان کی ترغیب، ان کی رہنمائی ، ہر ہندوستانی کو، ہر بھاجپا کارکن کو ہمیشہ حاصل ہوتی  رہے گی۔ خدا ان کی روح کو سکون عطا کرے اور ان کے ہر  چاہنے والے کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی قوت بخشے۔ اوم شانتی!

ہندوستان ہر دالعزیز رہنما اٹل جی کے انتقال پر تعزیت  کا اظہار کرتا ہے۔ ان کی رحلت  سے ایک دور کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ وہ ملک کے لئے جیتے تھے اور برسوں تک انہوں نے تَن دہی سے ملک کی  خدمت کی۔صدمے کی اِس گھڑی میں  میرے جذبات ان کے کنبے، بی جے پی کارکنان اور ان کے لاکھوں مداحین کے ساتھ ہیں۔  اوم شانتی!

یہ اٹل جی کی مثالی قیادت کا ہی کرشمہ تھا، جس نے  21ویں صدی میں ایک مضبوط، خوشحال اور شمولیت پر مبنی بھارت کی بنیاد ڈالی۔  مختلف  شعبوں میں مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے وضع کی گئی پالیسیوں نے ہندوستان کے ہر شہری کی زندگی کو چھوا۔

اٹل جی کی رحلت ، میرے لئے ایک ذاتی اور  ناقابل تلافی خسارہ ہے۔ میری بے شمار یادیں ان کے ساتھ وابستہ ہیں۔ مجھ  جیسے کارکنان کے لئے وہ ایک تحریک تھے۔ میں بطور خاص ان کی  زبردست فہم اور غیر معمولی حاضر جوابی کو یادکروں گا۔

وزیراعظم نے سلسلے وار ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ یہ اٹل جی کے تحمل اور جدوجہد کا ہی نتیجہ تھا کہ بی جے پی کی تعمیر بتدریج عمل میں آئی۔ انہوں نے بی جے پی کے پیغام کو عام کرنے کیلئے  بھارت کے طول و عرض کا دورہ کیا، جس کے نتیجے میں بی جے پی ہماری قومی سیاست اور بہت سی ریاستوں  میں ایک مضبوط قوت بن کر ابھری۔

اس سے قبل،  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز،  واقع نئی دلی کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی تھی، جس میں مطلع کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی آج  شام 05:05 منٹ پر رحلت فرما گئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More