27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گڈکری نے آئندہ دو برسوں کے لئے 15 لاکھ کروڑ روپے کا سڑک تعمیر کا نشانہ مقرر کیا

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے آج  آٹو سیکٹر پر کووڈ ۔ 19 کے اثر کے بارے میں ایس آئی اے ایم انسٹی ٹیوٹ  کے ارکان کے ساتھ  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ میں  وزیر مملکت  جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ ، سکریٹری آرٹی ایچ جناب گردھر ارامانے اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔

بات چیت کے دوران  ارکان نے  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کی وجہ سے  صنعت کو درپیش  مختلف چیلنجوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور  کچھ مشورے بھی دیئے اور درخواست کی کہ  حکومت  اس شعبے کو چلانے کے لئے  مدد کرے۔

جناب نتن گڈکری نے  بزنس میں  لکویڈیٹی کو بڑھانے پر  توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ اتار چڑھاؤ  تو آتے ہی رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ  ترقی کے لئے  کام کرنے کے دوران  برے وقت کا منصوبہ بنانے کی بھی ضرورت ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ  صنعت کو  عالمی بازار میں  مسابقتی صلاحیت  میں اضافے کے لئے  اختراع ، ٹکنالوجی اور  تحقیق ہنر پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ  انہوں نے آئندہ دو برسوں میں  15 لاکھ کروڑ روپے مالیت کی  سڑکیں تعمیر کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت تمام  رکے ہوئے کاموں کو  جاری کرانے کے لئے  بہت زیادہ کام کررہی ہے۔

 جناب  نتن گڈکری نے  نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیئے اور  سرکار کی جانب سے  ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ  وہ  ان معاملات کو  سرکار میں اور دیگر محکموں میں مناسب سطح پر  رکھیں گے۔

جناب نتن گڈکری نے بتایا کہ  انہوں نے اپنی وزارت کے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ  آٹو اسکریپنگ پالیسی کو  تیزی کے ساتھ حتمی شکل دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے لاگت کو کم کرنے  میں بہت مدد ملے گی۔ انہوں نے آٹو موبائل مینوفیکچرنگ سیکٹر میں  لکویڈیٹی میں اضافے کے لئے  بیرون ممالک کے سرمائے سمیت  سستے قرضے حاصل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

بی ایس 4 گاڑیوں  کے سوال پر  انہوں نے کہاکہ حکومت  سپریم کورٹ کے فیصلے  کی وجہ سے اس معاملے میں پاپند ہے۔ لیکن صنعت کے مشورے پر  وہ نئے سرے سے اس معاملے کی جانچ کرائیں گے۔ دیگر ضابطوں پر  طلب کی گئیں رعایتوں کے بارے میں  جناب گڈکری نے کہا کہ جہاں کہیں صنعت  مدت میں توسیع چاہتی ہے، وہاں ممکن ہونے پر  ان کو راحت فراہم کرانے کی کوشش کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More