39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ای ایم اور سی سی آئی نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Urdu News

گورنمنٹ ای۔ مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) اور کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا  (سی سی آئی) نے ای۔ مارکیٹ پلیس میں  منصفانہ اور مسابقتی ماحول  پیدا کرنے کے لئے ، 6 فروری 2019 کوایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔سی سی آئی کے چیئرمین اے کے گپتا اور جی ای ایم  کی سی ای او  محترمہ ایس رادھا چوہان، سی سی آئی ، یو سی کے ارکان ناہتا اور سنگیتا ورما سی سی آئی اور جی ای ایم افسران کے ساتھ  اس موقع پر موجود تھیں۔

سی سی آئی اور جی ای ایم  دونوں ترقی یافتہ تجزیاتی آلات کی اہمیت کی ستائش کرتے ہیں اور  الگ الگ زمرے بندی میں بدعنوانیوں کی نشاندہی کے لئے بروئے کار لاتے ہیں۔ مسابقت کی حوصلہ شکنی کرنے والے طریقوں کا پتہ لگانے کے لئے ان کے علم کو مفاد عامہ میں  بروئے کار لانے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔

جی ای ایم تجارت  اور صنعت کی وزارت کا ایک جدید قومی پبلک پروکیورمنٹ پلیٹ فارم ہے جس نے مستقل فروخت کنندگان کے لئے داخلہ روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کیا ہے اور اشیا اور خدمات کی مختلف اقسام کے ساتھ ایک درخشاں ای۔ مارکیٹ پلیس پیدا کی ہے۔

کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا حکومت ہند کا ایک آئینی ادارہ ہے جو ملک بھر میں کمپٹیشن ایکٹ 2002 کے نفاذ کے لئے اور ان سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے ذمہ دار ہے جن سے کمپٹیشن پر غلط اثر پڑتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More