37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم جناب نریندر مودی ملک بھر کے کسانوں کے ساتھ براہ راست گفتگو کریں گے اور 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے سے متعلق متعدد اقدامات کے بارے میں ان سے تبادلۂ خیال کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی ملک بھر کے کسانوں کے ساتھ براہ راست گفتگو کرنے جا رہے ہیں۔ کسانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران 2022 تک کسانوں کی آمدنی  کو 2 گنی کرنے سے متعلق متعدد اقدامات کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔ یہ بات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے کہی ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی بروز بدھ، 20 جون 2018 کو صبح ساڑھے 9 بجے ملک کے کسانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم کی اس بات چیت کو کرشی وگیان کیندر کے کامن سروس سینٹرس (سی ایس سی)، دوردرشن، ڈی ڈی کسان اور آکاشوانی پر پورے ملک میں نشر کیا جائے گا۔ ‘‘نریندر مودی ایپ’’ کے ذریعہ بھی لوگ وزیراعظم سے بات چیت کرسکیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More