39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صحت کی وزارت نے ایم سی آئی سے درخواست کی ہے کہ وہ پی جی میڈیکل داخلے کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کریں

Urdu News

نئی دہلی، مئی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے میڈیکل کونسل آف انڈیا( ایم سی آئی) سے درخواست کی ہے کہ وہ تعلیمی سال 2019-20 میں  ریاست میں خالی سیٹوں کو  بھرنے کے لئے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کے داخلے کی آخری تاریخ کو 18 مئی سے بڑھا کر 31مئی 2019  کردیں۔

میڈیکل کونسل آف انڈیا کے نوٹیفیکشن کے مطابق ریاستوں کے ذریعہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کی سیٹوں کو پر کرنے کی آخری تاریخ18مئی 2019 ہے۔ وزارت نے اداروں/ ریاستی حکومتوں کی طرف سے نمائندگی موصول ہونے کے بعد پی جی میڈیکل کی خالی سیٹوں کو بھرنے کے لئے آخری تاریخ ،18مئی 2019 کو بڑھا کر 31 مئی 2019کرنے کی صلاح دی ہے۔

صحت کی وزارت نے اس لئے ایم سی آئی کے بورڈ آف گورنر سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کریں اور مناسب سفارش کریں۔ ایم سی آئی کا بورڈ آف گورنر اس معاملے پر غور کرنے کے لئے آج میٹنگ کررہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More