40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعطم کل نوجوان اخترا کاروں اور اسٹارٹ اپ صنعت کاروں

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم  جناب  نریندر مودی   کل نوجوان اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپ   صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیں گے۔

  وزیراعظم  نے کہا کہ  کل صبح ساڑھے نو بجے میں   اسٹارٹ اپ  اور اختراع   کی دنیا  کے نوجوانوں کے ساتھ  بات چیت میں حصہ لوں گا ۔ یہ بات چیت  ان نوجوان اختراعی کاروں  کی براہ راست  بات  سننے کا شاندار  موقع  فراہم کرتی ہے جنہوں نے اسٹارٹ اپ صنعت کاروں کی حیثیت  سے شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔

 ہندستان اسٹارٹ اپ  اور اختراع  کے لئے ایک  ہب   کے طور پر   ابھرا ہے ۔ہندستانی  نوجوانوں نے اپنی تابناک   اور غیر معمولی   سوچ کی وجہ سے  امتیازی  حیثیت حاصل کی ہے۔

کل کی بات چیت  کے دوران  سرکردہ  ان کیوبیشن  سینٹروں  اور ٹینکرنگ  لیبس  کے نوجوان بھی حصہ لیں گے۔

میں خاص طور پر  کل کی بات  چیت میں شامل ہونے کے لئے ایسے نوجوان دوستوں سے  درخواست    کروں گا۔  یہ سیکھنے  ، تحریک  حاصل کرنے  اور بڑھنے کا ایک شاندار طریقہ ہے ۔ آپ  نریندر مودی  موبائیل ایپ یا  ڈی ڈی نیوز لائیو  کے ذریعہ   بات چیت  میں شامل ہوسکتے ہیں  اور اگر آپ  کے پاس  کوئی آئیڈیا یا تجویز  ہے اسے سوشل میڈیا  پر شیئر کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More