31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے مشکل حالات کے وقت دوسروں کو بچانے کے لئے ہر شہری کو تربیت دی جانی چاہئے:نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے مشکل حالات کے وقت دوسروں کو بچانے کے لئے ہر شہری کو تربیت دی جانی چاہئے۔ وجے واڑہ میں سورنا بھارت ٹرسٹ میں منعقد کئے جارہے کارڈیو پلمونری ری سیس ایشن (سی پی آر) کیمپ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اساتذہ برادری سے اپیل کی کہ وہ  طلباء میں ہمدردی ، دیکھ بھال اور درد مندی کی  قدروں    کی تعلیم دیں تاکہ وہ  شہری کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کا احساس کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ایک لاکھ آبادی  میں  4280افراد اس میں مبتلا ہیں، جبکہ اس کے مقابلے امریکہ میں ایک لاکھ کی آبادی میں   60 لاکھ اس میں مبتلا ہیں۔ نائب صدرجمہوریہ نے ایک قانون لانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ  اسکولوں میں سی پی آر کی تربیت کو لازمی بنایا جاسکے۔ جس سے اچانک دل کا دورہ پڑنے کے معاملے میں تربیت یافتہ شخص اپنے ساتھی شہری کی مدد کرسکتا ہے۔

جناب نائیڈو نے  سرکاری اور نجی سیکٹر کی کمپنیوں اور اداروں کو تلقین کی کہ وہ اپنے ملازمین کو حادثوں کی صورت میں اور  دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں سی پی آر جیسی  تربیت پہلے فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر  انہیں سی پی آر یا  پہلے مدد (فرسٹ ایڈ) فراہم کی گئی تو  دباؤ یا مشکل حالت کا  سامنا کرنے والے شخص کے بچنے کے امکانات کئی گنا بڑھ جائیں گے۔

نائب صدرجمہوریہ نے  دل کی بڑھتی ہوئی بیماریوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بیماریاں ایک خاموش وبا بن چکی ہیں اور ہمارے ملک میں ان کی وجہ سے ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  جدید طرز زندگی ، جسمانی سرگرمیوں کی  کمی ، وراثتی رجحان، تغذیہ میں کمی کی علامات اور  غیر صحت مند کھانے کی عادتیں وغیرہ ہندوستانیوں ، خصوصا نوجوانوں میں دل کی بیماریاں زیادہ بڑھ رہی ہیں۔

جناب نائیڈو نے  انڈین ری سسی ٹیشن (بحالیے زندگی) کونسل آئی آر سی کی کوششوں کی ستائش کی جو  اینستھیسیو لوجسٹ کی انڈین سوسائٹی کی ایک پہل ہے۔ جس نے سی پی آر  کی ابتدائی  ڈیلیوری کے لئے آسان اور سادہ رہنما خطوط تیار کئے ہیں ۔انہوں نے  تیلگو ایسوسی ایشن  آف نارتھ امریکہ اور  امریکن ایسوسی ایشن آف فیزیشن آف انڈین اریجن سمیت سبھ تنظیموں کی بھی تعیریف کی جو  تربیت کے لئے  (مینیکنس) ڈھانچہ ، عطیہ میں دیتے ہیں۔

 اس موقع پر نائب صدرجمہوریہ نے  جی ایس ایل راجا مندری، جی ایس ایل ہوسپٹل آن وہیل کے موبائل ہوسپٹل خدمات کا بھی آغا ز کیا یہ خدمات حفظان صحت کو آندھرا پردیش کے گوداوری ضلعوں میں رہنے والی دیہی آبادی  کو گھر گھر  تک پہنچائیں گی ۔

اس موقع پر انڈین ری سسی ٹیشن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر چکرا راؤ ، جی ایس ایل کے نمائندے، ڈاکٹر س اور طلباء بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More