26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت ریلوے ملک بھر میں واقع مختلف النوع ریلوے مطبخوں کے ذریعے ریاستوں کو روزانہ 2.6لاکھ کھانے فراہم کرے گی

Urdu News

نئی دہلی: چونکہ ملک گیر پیمانے پر لاک ڈاؤن 3 مئی 2020 تک بڑھادیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال کے دوران کمزور طبقات کے لئے نگہداشت اور خوراک کی فراہمی ایک کلیدی قدم ہے۔ بھارتی ریلوے نے ضروری سازو سامان مثلاً خوراک او رادویہ ملک کے دور دراز مقامات تک پہنچانے کےلئے سپلائی چین اور لاجسٹکس برقرار رکھنے کے سلسلے میں محوری کردار ادا کیا ہے۔ وزارت ریلوے نے جہاں کہیں بھی ضلعی انتظامیہ اس بات کے لئے تیار ہے، اپنے مختلف النوع مطبخوں کے ذریعے یومیہ بنیاد پر 2.6لاکھ کھانے فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے،تاکہ ضرورتمندوں تک کھانا پہنچایا اور تقسیم کیا جاسکے۔ ملک بھر کے ضلعی حکام کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

زون کے لحاظ سے واقع مطبخوں کے انچارج حضرات کی تفصیلات بھی ریاستوں کو فراہم کراد ی گئی ہے۔ یومیہ 2.6لاکھ کھانوں کی فراہمی نشان زد ابتدائی مقامات پر واقع مطبخ صلاحیتوں پر مبنی ہے۔اگر ضرورت ہوئی تو ایسے مزید مقامات کو سپلائی بڑھانے کے کام میں لگایا جاسکتا ہے۔ یہ تمام کھانے صرف لاگت کی بنیاد پر یعنی 15روپے فی کھانے کے حساب سے فراہم کرائے جائیں گے۔ ادائیگی کے معاملات ریاستی حکومتوں کی جانب سے بعد ازاں طے کئے جاسکتے ہیں۔

آئی آر سی ٹی سی نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ مطالبات کے مطابق تعداد کے لحاظ سے پکے ہوئے کھانے فرام کرائے جائیں۔ تقریباً ایک لاکھ مفت پکے ہوئے گرم کھانے بھارتی ریلوے کی جانب سے پہلے ہی تقسیم کئے جارہے ہیں۔ بھارتی ریلوے کا عملہ متعد ریلوے اسٹیشنوں کے توسط سے 28مارچ 2020 سے لگاتار مصرف عمل ہے، تاکہ کووڈ-19کے نتیجے میں رونماہوئے لاک ڈاؤن کے بعد ضرورتمند افراد کو کھانا فراہم کرایا جاسکے۔ ریلوے کی جانب سے لنچ کے طورپر کاغذ کے پلیٹوں میں بڑی مقدار میں پکا ہوا کھانا فراہم کرایا جارہا ہے اور آئی آر سی ٹی سی کے بنیادی مطبخوں کے توسط سے رات کا کھانا فوڈ پیکٹوں کی شکل میں آر پی ایف ، تجارتی اور دیگر ریلوے محکموں اور این جی او کے تعاون و اشتراک سے تقسیم کرایا جارہا ہے۔

کووڈ-19کے نتیجے میں لاحق قومی لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی ریلوے کی جانب سے مفت گرم کھانے کی فراہمی گزشتہ روز دو ملین کے نشانے سے تجاوز کرگئی اور 20.5لاکھ گرم پکا ہوا کھانا کمزور طبقات کے لوگوں کو فراہم کرایا گیا، تاکہ وہ وبائی مرض کے لاک ڈاؤن کے دوران بھوکے نہ رہیں۔ یہ کھاناپھنسے ہوئے افراد ، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں، نقل مکانی کرکے آئے ہوئے مزدوروں، بچوں، قلی حضرات، بے گھر افراد، ناداروں اور دیگر آبادی کو فراہم کرایا جارہا ہے۔

مذکورہ عمل آئی آر سی ٹی سی کے مطبخوں کے سرگرم تعاون کی مدد سے انجام پا رہا ہے، جو مختلف زونوں مثلاً شمالی، مشرقی، مغربی ، جنوبی اور جنوب وسطی شکل میں کام کررہے ہیں۔کھانے کی تقسیم آر پی ایف، جی آر پی ، زون کے تجارتی محکموں ، ریاستی حکومتوں، ضلعی انتظامیہ اور غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے اسٹیشن کے باہر تک بھی کی جارہی ہے، تاکہ ریلوے اسٹیشنوں کے قرب و جوار میں پناہ گزین ضرورتمند افراد کی ضرورتوں کی تکمیل کی جاسکے۔

آئی آر سی ٹی کچن یا مطبخ جو مطالبے پر ضرورتمند افراد کی ضرورت کی تکمیل کرتے ہیں، ان میں گیا، دین دیال (مغل سرائے) راجندر نگر(پٹنہ)، سمستی پور، دھنباد، حاجی پور، کٹیہار، گواہاٹی، رانچی، بالاسور، ٹاٹا نگر اور ہاؤڑہ کے مطبخ شامل ہیں، جو مشرقی زون میں واقع ہے۔ نئی دہلی  اور پریاگ راج شمالی زون میں واقع ہیں۔وجے واڑہ اور خوردہ روڈ ، وشاکھاپٹنم اوررائے  پورجنوب وسطی زون میں واقع ہیں۔ بنگلور ، ہبلی، تروچرا پلّی، کٹپدی، سی ایچ انگالپا ٹو اور مدورئی جنوبی زون میں  واقع ہیں۔ ممبئی ، احمدآباد، پونے اور بھوساول مغربی زون میں واقع ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More