26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب دھرمیندر پردھان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے 1000سے زائد ایل پی جی تقسیم کاروں سے گفت و شنید کی

Urdu News

نئی دہلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے منگل کےدن شام کے وقت ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ملک بھر کے ایک ہزار سے زائد ایل پی جی تقسیم کاروں سے گفت وشنید کی۔

لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران صارفین کو ان کے دروازوں تک ایل پی جی سلینڈر فراہم کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے تقسیم کاروں کی اچھی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے ان سے اپیل کی کہ وہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا، جس کا اعلان ناداروں کو کووڈ-19 وبائی مرض سے نبردآزما ہونے میں تعاون دینے کی غرض سے کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت پی ایم یو وائی کے استفادہ کنندگان کو 3 مفت ایل پی جی سلینڈر فراہم کرنے کے امر کو یقینی  بنائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک سلینڈر پہنچائیں۔

جناب پردھان نے نوول کورونا وائرس کی روک تھام اور ڈلیوری بوائز اور صارفین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ایل پی جی سلنڈروں کے سینیٹائزیشن سمیت اپنائے جانے والے تمام دیگر احتیاطی اقدامات کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے تقسیم کاروں سے کہا کہ وہ ڈلیوری بوائز  کے ذریعے صارفین کو فیس ماسک، آرگیہ سیتو ایپ، ہاتھ دھونے کے عمل کو اپنانے کے تئیں بیدار کرنے اور اس وبائی مرض کو شکست دینے کےلئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے تئیں بیداری پھیلانے کا عمل جاری رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہراول دستے کے سورما یعنی ڈلیوری بوائز نے صارفین تک اس مفید اطلاع  کو پہنچانے میں ازحد مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے تقسیم کاروں سے کہا کہ وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے، سینیٹائزیشن اور کام کاج کے مقام پر از حد صفائی ستھرائی برقرار کھنے کے سلسلے میں ایس او پی پر عمل جاری رکھیں تاکہ چھوت کے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی گزارش کی کہ تقسیم کار ہراول دستے کے ایل پی جی سورماؤں کے تئیں ہمدردی اور دردمندی کا جذبہ برقرار رکھیں اور ان کی تمام تر نگہداشت اور خبرگیری کا بھی خیال رکھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More