38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت داخلہ نے چنڈی گڑھ میں سکھ خواتین کو ہیلمیٹ پہننے سے مستثنیٰ رکھا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزارت داخلہ نے چنڈی گڑھ میں انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ اس نوٹیفکیشن پر عمل کرے، جو دلی حکومت کی طر ف سے جاری کیا گیا ہے، جس میں مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ میں دو پہیوں والی گاڑی یعنی اسکوٹر یا موٹر سائیکل چلانے کے دوران سکھ خواتین کو ہیلمیٹ پہننے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

یہ فیصلہ سکھ اداروں کے نمائندوں کی مرکزی وزیر داخلہ  سے ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔

دلی سرکارکے ٹرانسپورٹ کے محکمے نے 4؍جون 1999 کو جاری کئے گئے اپنے نوٹیفکیشن کے ذریعے دلی موٹر وہیکل ایکٹ 1993 کے ضابطے 115 میں ترمیم کی ہے، جس کے تحت  خواتین کے لئے ہیلمیٹ پہننا مرضی میں شامل ہوگا۔ چاہے وہ موٹر سائیکل چلائیں یا اسکوٹریا موٹر سائیکل چلانے والے کے پیچھے بیٹھی ہوں۔

اس ضابطے کی 28؍اگست 2014 کے نوٹیفکیشن کے مطابق ترمیم کی گئی تھی، جس  کے تحت دلی موٹر وہیکل ضابطے 1993 کے ذیلی ضابطے 115 میں خاتون لفظ کو سکھ خاتون لفظ کی شکل میں الگ سے اس کی صراحت کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More