38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت ثقافت کے تحت تنظیمیں، ہندوستانی ثقافت وتمدن کے فروغ کے لئے مختلف اقدام کررہی ہیں: وزیر ثقافت

Urdu News

نئی دہلی؍ ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر مملکت برائے ماحولیات، جنگلات اور تبدیلی آب و ہوا ڈاکٹرمہیش شرما نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت ثقافت کے تحت مختلف تنظیمیں ہندوستانی ثقافت وتمدن کو لوگوں سے متعارف کرانے کے لئے اقدام کررہی ہیں۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے حکومت ہند نے سات زونل ثقافتی مراکز(زیڈ سی سی )قائم کئے ہیں، جن کے صدر دفتر پٹیالہ، اودے پور، آلہ آباد، کولکاتہ، دیماپور اور تنجاور میں واقع ہیں۔ یہ مراکز، اپنے پروگراموں اور سنسکرتی مہوتسوؤں میں مختلف ریاستوں کے فنکاروں کے ذریعہ پیش کردہ لوک رقصوں کے ذریعہ عوام کو ہندوستانی تمدن اور ثقافت سے متعارف کراتے ہیں۔ وزارت ثقافت ہندوستان کے تمام مقامات پر قائم تنظیموں کو کانفرنس، سیمیناروں، ورکشاپس، سمپوزیموں کے فیسٹولز،نمائشوں کے انعقاد اور پروڈکشن آف وائس، ڈرامہ، تھیٹر وغیرہ کے ذریعے ہندوستانی ثقافت وتمدن سے متعلق جانکاری کی توسیع اور پھیلاؤ کے لئے فنڈ ز مہیاکراتی ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ بھی مختلف آؤٹ ریچ؍توسیعی پروگراموں کا انعقاد اور پروڈکشن اور یئنٹڈ تھیٹر، ورکشاپس اور تھیٹر فیسٹول جیسے بھارت رنگ مہوتسو، بال سنگم، جشن بچپن، پورووتّر فیسٹول کا بھی انعقاد کررہا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More