31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وجے امرت راج کی کھیل کے مرکزی وزیر وجے گوئل سےملاقات

विजय अमृतराज ने केंद्रीय खेल मंत्री विजय गोयल से मुलाकात की
Urdu News

نئی دہلی، اپریل / افسانوی شہرت کے حامل ٹینس کھلاڑی وجے امرت راج نے آ ج یہاں کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وجے گوئل سے ملاقات کی۔ اپنی ملاقات کے دوران امرت راج نے ہندستان میں ٹینس کو فروغ دینے اور کھیلوں کے فروغ اور صلاحیتوں کی تلاش کے کام میں حکومت کی مدد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پروجے گوئل نے کہا کہ ان کی وزارت صلاحیت مند ٹینس کھلاڑیوں کے لئے اسکالر شپ کا آغاز کرے گی اور انہیں بہترین سہولتیں دستیاب کرائے گی تاکہ ہندستان عالمی کھیل مقابلوں میں بڑی جیت حاصل کرسکے۔

بعد میں مہیش بھوپتی، لیانڈر پیس کے درمیان حالیہ تنازعہ کے بارے میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کھلاڑیوں کے دستوں کے انتخاب کا حق کپتان کو ہے، لیکن اگر کوئی بڑا تنازعہ ہوتا ہے تو کھیلوں کے وسیع تر مفاد میں وزارت صلح صفائی کے کا م میں یقیناً مدد کرے گی۔

انہوں نے اعادہ کیا کہ ان کی وزارت کے دروازے کھلاڑیوں ، کوچوں اور دیگر اہل کاروں کے لئے ہفتہ کے ساتوں دن 24 گھنٹے کھلے ہیں اور وہ اپنے مسائل اور اپنی تشویش کو شیئر کرنے کے لئے آزاد ہیں۔

بعد میں انڈین اولمپک ایسویسی ایشن کے این رام چندرن نے بھی کھیل کود کے مرکزی وزیر وجے گوئل سے ملاقات کی اور انہیں ایشین اسکوئش چیمپئن شپ کے لئے دعوت دی جسے وزیر موصوف نے قبول کرلیا۔

وجے گوئل نے باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے ذریعہ تسلیم کئے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جو کہ کھلاڑیوں اور ان کے مستقبل کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا۔

Related posts

2 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More