25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے سردار سرور ڈیم ملک کو وقف کیا: دبھوئی میں نرمدا مہوتسو کی تقریب میں کی شرکت

PM dedicates Sardar Sarovar Dam to the nation; attends closing ceremony of Narmada Mahotsav at Dabhoi
Urdu News

نئی دہلی۔؛ وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے آج سردار سروور ڈیم ملک کو وقف کیا۔ اس موقعے پر کواڈیا میں ڈیم پر بھجن اور پرارتھنا کی گئی۔

بعد میں وزیراعظم نےئ اسٹیٹ آف یونیٹی کی جائے تعمیر کا دورہ کیا۔ یہ تعمیر سردار سرور ڈیم سے کچھ ہی فاصلے پر سادھو بیٹ پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کو وقف ہے۔ وزیراعظم کو اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا۔

دبھوئی میں منعقدہ ایک بڑی عوامی میٹنگ میں وزیراعظم نے نیشنل ٹرئبل فریڈم فائٹرس میوزیم کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے ایک تختی نقب کشائی کی۔ اس موقعے پر نرمدا مہوتسو اختتام پذیر ہوا جس کے ذریعہ گجرات کے متعدد اضلاع میں بیداری پیدا کی گئی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا اجلاس ماں نرمدا کے تئیں لوگوں کے احترام کا عکاسی ہے۔ وشوکرما جینتی کے موقعے پر انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کو سلامی پیش کرتے ہیں جو ملک کی تعمیر کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے 2022 کی نئے ہندوستان کی تعمیر کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی درخواست کی۔

وزیراعظم نے ڈیم کے تعلق سے سردار پٹیل کے ویژن کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل اور بابا صاحب امبیڈکر نے آبپاشی اور آبی گزرگاہ پر زور دیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More