22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے بورڈ کی 62ویں ریلوے ہفتہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

रेलवे बोर्ड का 62वां रेलवे सप्ताह पुरस्कार समारोह आयोजित किया गया
Urdu News

نئی دہلی۔ ؍اپریل۔آج ریلوے بورڈ کی 62ویں ریلوے ہفتہ ایوارڈ تقریب 2017 کا انعقاد کیا گیا۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب اے کے متّل نے تقریب کی صدارت کی اور 17-2016 کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے ریلوے بورڈ اور نیشنل ریل میوزیم کے 188افسروں / اسٹاف ، کھلاڑیوں ، ثقافتی فنکاروں اور باغبانی اسٹاف کو ایوارڈ دیے۔

جناب متّل نے دو سیکشنوں یعنی کوچنگ اور ای اینڈ آر سیکشن کو مشترکہ طور پر بہتر رکھ رکھاؤ والے سیکشن کے طور پر منتخب کیے جانے پر رننگ ایفیشینسی شیلڈ عطا کیے۔ اس کے علاوہ دیگر تین اچھے رکھ رکھاؤ والے سیکشنوں کو میرٹ سرٹیفکیٹ اور نقد ایوارڈ دیے گئے۔

مجموعی طور پر ریلوے بورڈ کے 125 اہلکاروں کو 17-2016 کے دوران غیرمعمولی کارکردگی کیلئے میرٹ سرٹیفکیٹ اور نقد ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ 45 کھلاڑیوں اور 10 ثقافتی فنکاروں کو بین وزارتی ، آل انڈیا سول سروسز اور انٹرریلوے مقابلوں میں غیرمعمولی کارکردگی کے مظاہرے کے لیے توصیف نامے اور نقد ایوارڈ دیے گئے۔ ریل بھون اور نیشنل ریل میوزیم کے باغبانی سے وابستہ تین اسٹاف کو ان کے شاندار کام کے لئے ایوارڈ دیا گیا۔

انعام پانے والوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب متّل نے کہا کہ انہوں نے اس حسن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے نہ صرف دوسروں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ یہ ایوارڈ اہداف کے حصول کے لیے سخت محنت کرنے پر بھی انہیں اُبھارے گا۔ انہوں نے ریلوے سے وابستہ سبھی مرد وخواتین سے اپیل کی کہ وہ ہندوستانی ریلوے کو ملک کا ایک بہترین ادارہ اور آجر بنانے کے لئے مل جل کر کام کریں۔

اس موقع پر ریلوے بورڈ کے اراکین ، ریلوے بورڈ کے سکریٹری اور ریلوے کے دیگر سینئر اہلکار موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More