38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیو انڈیا نوجوانوں کی توقعات سے حاصل کرے گا تحریک:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، پونے ، مہاراشٹر کے ایم آئی ٹی اسکول آف گورنمنٹ کے طلبہ کے ایک گروپ نے آج یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیراعظم کے دفتر ، عملہ، عوامی شکایات ، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کےو زیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔ اس گروپ میں  ماسٹرز کر رہے مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 24طلبہ  شامل تھے۔ یہ طلبہ قومی مطالعاتی ٹور پر ہیں اور فی الحال دہلی میں ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیااور پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور مختلف  سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات کی۔ ان طلبہ نے شمال مشرقی خطے اور ریاست جموں و کشمیر سمیت ملک کی ترقیات سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

طلبہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ موجودہ وقت کے لوگوں کے ہاتھ جدید ٹیکنالوجی ایک اہم اوزار ہے اور اس کے اندر لوگوں کی زندگیاں تبدیل کرنے کی بے پناہ قوت ہے۔ انہوں نے اس جانب بھی توجہ دلائی کہ سوشل میڈیا کا استعمال ملک کے عوام کی بھلائی اور سرکاری اسکیموں کے تئیں بیداری پیدا کرنے کیلئے کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے متعدد سرکاری اسکیموں کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا، جن میں پردھان منتری جن دھن یوجنا، بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ، پردھان منتری مدرا یوجنا، شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم لوگوں کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں زمینی سطح پر بتائیں۔ وزیر موصوف نے  صف میں کھڑے آخری شخص کی توقعات  کی تکمیل پربھی زور دیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ نیوانڈیا نوجوانوں کی توقعات سے ترغیب حاصل کرے گا اورملک اپنی آبادی کے 70فیصد حصے کی توقعات کونظرانداز نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ایک عالمی قوت کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ترقی کی طرف بڑھتی ہوئی جمہوریت ہیں اور ہم نے آزادی کے 70 سالوں میں پیش رفت کی ہے۔ نوجوان ملک کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہوں نے افراد کے ذریعےاپنی خودی کے فروغ پر بھی زور دیا تاکہ ہم بااثرلیڈر بن سکیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More