28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں وکشمیر کی خاتون فٹ بال کھلاڑیوں نے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔جموں وکشمیر کی خاتون فٹ بال کھلاڑیوں کی ایک ٹیم نے آج یہاں مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ افسروں پر مشتمل 25 کھلاڑیوں کی ٹیم جے اینڈ کے چیف منسٹرس الیون نے مہاراشٹر کے کولہا پور میں انڈین ہیوومن لیگ فٹ بال چیمئن شپ میں حصہ لیا تھا جو حال ہی میں منعقد ہوئی تھی۔

 22 میں سے 11 کا تعلق جموںو کشمیر سے تھا۔ جن میں کشمیر وادی سے 5،جموں خطے سے 4 اور لداخ سے 2 فٹ بال کھلاڑی تھیں۔ان خاتون فٹ کھلاڑیوں نے مرکزی وزیرداخلہ سے بات چیت کے دوران کھیل کے بہتر بنیادی ڈھانچے اور سہولتیں پیدا کرنے کی ضرورت کی طرف توجہ دلائی اور انہوں نے وزیر داخلہ کی توجہ اس بات پر بھی دلائی کہ ریاست کے نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے مزید مواقعے فراہم کئے جائیں۔

جناب راجناتھ سنگھ نے واضح کیا کہ ریاست میں کھیلوں کی سہولتوں کو جدید بنانے کے لئے خصوصی طور پر 100 کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کی گئی ہے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے جموںو کشمیر کی نوجوان اور متحرک لڑکیوں کی پہلی فٹ بال ٹیم سے ملاقات کی ہے اور وہ انتہائی پرجوش نظر آتی ہیں۔یہ لڑکیاں دوسروں کے لئے ایک مثال قائم کررہی ہیں۔ جس سے وہ بھی ان کے نقش قدم پر چل سکیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کی کامیابی اور اچھے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے  جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست کی وزیراعلی محترمہ محبوبہ مفتی کے ساتھ فون پر بات کی اور نوجوان  کھلاڑیوں کی تشویشات سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے نوجوان کھلاڑیوں کی پریشانی دور کرنے کے لئے فوری کارروائی کرنے کو کہا۔

کوچ ست پال سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل نے ریاست میں کل 22 ضلعوں میں سے 19 میں ریاستی فٹ بال اکیڈمیاں قائم کی ہے۔ جموںو کشمیر چیف منسٹرس الیون ٹیم ملک کے دیگر حصوں کی 11 لڑکیوں پر مشتمل ہے جن میں ہریانہ سے 6،اڑیسہ سے 3 اور بہار اور جھار کھنڈ سے 1-1 کھلاڑی شامل ہے۔ٹیم کے منیجرسیرنگ انگمو نے بتایا کہ ریاست سے باہر اچھے کھلاڑیوں کو شامل کئے جانے سے ٹیم کا معیار کافی بلند ہوگیا ہے۔ جس سے ٹیم قومی سطح پر ابھر سکے گی۔

چیف منسٹرس الیون ٹیم کے کپتان افشاں عاشق نے بتایا کہ نوجوان باصلاحیت ہیں اور انہیں صرف ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ افشاں کا تعلق سری نگر سے ہے ان کی زندگی اور کیرئیر میں ان دنوں سے ایک زبردست موڑ لیاتھا ۔ جب ان کی تصویر ایک پتھر پھینکنے والے کی حیثیت سے قومی میڈیا میں شائع ہوئی تھی۔

 افشاں نے بتایا کہ میں اب پیچھے مڑ کر  نہیں دیکھناچاہتی میری زندگی ہمیشہ کے لئے تبدیل ہوگئی ہے میں کچھ بننا چاہتی ہوں اور ریاست اور ملک کے لئے کچھ حاصل کرناچاہتی ہوں تاکہ ریاست اور ملک کا نام روشن ہو۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More