35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں و کشمیر میں جلد ہی نئی سیاحتی پالیسی شروع کی جائے گی: جناب منوج سنہا

Urdu News

نئی دہلی، وزارت سیاحت نے سری نگر میں 11 سے 13 اپریل 2021 تک کے لئے سیاحت کے فروغ کے ایک بڑے پروگرام بعنوان ’کشمیر کے امکانات  سے استفادہ: جنت میں ایک اور دن‘ کا انعقاد کیا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر کے لفیٹننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور سیاحت  و ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاس سنگھ پٹیل نے تقریب کا افتتاح کیا ورچوول طریقے سے تقریب  میں مندوبین سے خطاب کیا۔ حکومت ہند کی وزارت سیاحت نے جموں کشمیر کے سیاحت کے محکمے، فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (فکی) اور انڈین گولف ٹورزم ایسو سی ایشن (آئی ٹی ٹی اے) کے تعاون سے اس تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد تفریح ، ایڈونچر ، ایکو، شادی، فلموں، اور ایم آئی سی ای ٹورزم کے ایک مقام کے طور پر جموں و کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینا اور مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر کے حیرت انگیز ٹورزم پروڈکٹس کی نمائش کرنا ہے۔ حکومت ہند کے سکریٹری ٹورزم جناب اروند سنگھ جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر کے مشیر جناب بصیر خان، حکومت  جموں و کشمیر کے سکریٹری ٹورزم جناب سرمند حفیظ، وزارت سیاحت کی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل محترمہ روپیندر برار اور دیگر سینئر افسران بھی افتتاحی اجلاس میں موجود تھے۔

اپنے ورچوول خطاب کے دوران جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہاکہ یہ تقریب سیاحت کی وزارت اور  دیگر متعلقین کی جموں  و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے  کی ایک نئی کوشش ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر میں  جنوری 2020 کے مقابلےمیں  جنوری 2021 میں  سیاحوں کی آمد میں  پانچ  گنا اضافہ ملک نے دیکھا ہے۔اس پہل سے مرکز کے زیر انتظام خطے میں سیاحت میں نئی جان ڈالنے میں مزید مدد ملے گی۔ جناب پٹیل نے کہا کہ دفعہ 370 ہٹائے جانے اور تمام ناموافق حالات پر قابو پانے کے بعد سیاحوں نےجموں و کشمیر آنا  شروع کردیا ہے۔جناب پٹیل نے کہا کہ اس مقام کی آکیولوجیکل ، تاریخی اعتبار سے بھی اہمیت ہے اور خوبصورتی کے اعتبار سے ۔

اپنے ورچوول خطاب میں جناب منوج سنہا نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ جنہوں نے مرکز کے زیر انتظام خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اس سال بجٹ میں 786 کروڑ روپے دیئے ہیں جوکہ پچھلی بار کی رقم سے 509 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ جناب سنہا نے مرکز کے زیر انتظام خطے میں سیاحت کی بحالی کی کوششوں  میں بھرپور تعاون کے لئے ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب  پرہلاد سنگھ پٹیل   کے لئےبھی اپنی ممنونیت کا اظہار کیا۔ جناب سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاحت کے بہت زیادہ امکانات ہیں اور انتظامیہ جلد ایک نئی فلم پالیسی لیکر آئے گاجوں جموں و کشمیر کے سنہرے فلمی دور کو واپس لائے گی۔جناب منوج سنہا نےبتایا کہ عالمی وبا نے ٹورزم پر بہت برا اثر ڈالا ہے۔ لوگوں کی صحت   اور دوسرے معاملات   کے پیش نظر کشمیر میں آنے والے سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئےبہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ کشمیر شادیوں ، فلم ٹورزم، ایم آئی سی ای وغیرہ کے لئے بہترین مقام ہے۔

سیاحت کی وزارت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ نے کہا کہ ’اس زمین کی جنت ہے سیاحت کےبہت زیادہ امکانات ہیں۔ کشمیر خطے کی معیشت میں   سیاحت کا بہت زیادہ تعاون ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی بیشتر اقتصادی سرگرمیاں  سیاحت اور متعلقہ خدمات پر ہی مبنی ہیں‘۔

جناب اروند نے کہا کہ وزارت نے  سودیش درشن اور پرشاد کے تحت  مرکز کے زیر انتظام خطےمیں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لئے 562.79 کروڑ  روپے کےپروجیکٹ منظور کئےہیں۔ ان میں سےبیشتر پروجیکٹ اختتام کے مرحلےمیں ہیں اور مکمل ہونے پر یہ سیاحتی مقامات پر آنےوالوں کے تجربات میں اضافہ کراتے ہوئے وزارت کے ویژن کو پورا کریں گے۔ڈل جھیل پر لیزر شو وزارت کی ایسی ہی ایک پہل ہے جس کا مقصد کشمیر میں سیاحوں کی تفریح اضافہ  کرنا ہے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر کے مشیر جناب بشیر احمد خان نےکہاکہ انہیں پورا یقین ہےکہ یہ تقریب بہت کامیاب ہوگی اور اس میں سیاحت کو نئی اونچائیوں تک پہنچانے کے لئے ایک نقشے راہ تیار کیا گیا جائے گا۔ جموں وکشمیر کی حکومت نے نئے سیاحتی مقامات کی فہرست کو حتمی شکل دےدی ہے اور وہ ان مقامات کو مقبول بنانے کے لئے ضروری  بنیادی ڈھانچے تیار کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔

اس تقریب میں کئی دلچسپ پروگراموں ، مباحثے اجلاسوں ، تکنیکی ٹورز، نمائشوں، بات چیت اور ایک بی ٹو بی اجلاس بھی شامل ہے۔ جموں و کشمیر میں سیاحت کے امکانات کےبارے میں پریزینٹیشن بھی   پیش کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں وزارت سیاحت کے سکریٹری (ٹورزم)  جناب اروند سنگھ اور حکومت جموں و کشمیر کے سکریٹری ٹورزم   جناب سرمد حفیظ شامل ہیں۔

بارہ اپریل 2021 کو مکمل اجلاس میں چار پینل ڈسکشن شامل رہے جن کے موضوعات میں ’کشمیر کو پسندیدہ سیاحتی مقام کے طور پر اگلی سطح تک لے جانا‘، ’کشمیر میں سرگرمیوں میں اضافہ کرنا، کشمیر کے مختلف سیاحتی پروڈکٹ اور  ’ وازوان، زعفران اور شکارہ جاری ہے…‘ کی نمائش کی گئی اور ماسٹر شیف پنکج بھدوریا کے ساتھ ’چائے پے چرچہ ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ سری نگر کےخوبصورت رائل  اسپرنگ گولف کورس میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے، جس کے مدوعین  میں کینیا  اور ویتنام کےسفارت کار شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More