25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے معذوروں کے بین الاقوامی دن پر معذور افراد کے تفویض اختیارات کے لیے قومی ایوارڈ -2017 پیش کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کووند نے آج یہاں معذوروں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت  کے معذور افراد(دیویانگ جن)  کے تفویض اختیارات کے محکمہ کے زیر اہتمام ایک تقریب  میں معذور افراد کو با اختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈ پیش کیا ۔ اس موقع پر سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت، سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزراء مملکت جناب کرشن  پال گرجر ، جناب وجے سمپلا اور جناب رام داس اٹھاولے بھی موجود تھے  ۔

03 دسمبر کو معذور افراد کے بین الاقوامی دن  کے موقع پر سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت  کے معذور افراد (دیویانگ جن) کے تفویض اختیارات کا محکمہ مختلف افراد ، اداروں، انسٹی ٹیوٹ، ریاست و اضلاع کو معذور افراد کے تئیں کام کرنے اور امتیازی خدمات انجام دینے کے لیے ‘‘معذوروں کے تفویض اختیارات کے لیے قومی ایوارڈ -2017 سے نوازا۔مذکورہ قومی ایوارڈ 14 زمروں میں پیش کیے گئے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ  رامناتھ کووند نے کہاکہ ملک کا مستقبل اس کے شہریوں کو بااختیار بنانے پر منحصر ہے۔اس مقصد کو پانے کے لیے ہمیں ایک ایسا حساس، ہم آہنگ معاشرہ تشکیل دینا ہوگا  جس میں ہر شخص کو ترقی کے یکساں مواقع ملیں اور وہ خود کو بااختیار  محسوس کرسکے اور ہر فرد ایک دوسرے کے درد کو محسوس کرے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارا آئین معذور افراد سمیت تمام شہری کو برابری ، آزادی ، انصاف اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی ضمانت دیتا ہے۔ حکومت نے معذور افراد کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لیے قوانین وضع کیے ہیں ۔ کسی بھی معذور افراد کی تشخیص ان کی جسمانی صلاحیت  سے نہیں بلکہ ان کی ذہانت ، علمی لیاقت اور حوصلہ  سے کی جانی چاہیے۔ صدر جمہوریہ نے ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ لوگ دیگر معذور افراد کو نئی بلندیوں تک پہنچنے کی کوشش کی  ترغیب دیں گے۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ ہمارے ملک کے شہری اپنے ہم وطن معذوروں کے تئیں موزوں اور حساس اپروچ  کے ساتھ ایک نئے شمولیت والے ہندوستان کی تعمیر کریں گے۔

جناب تھاور چند گہلوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان گذشتہ ساڑھے تین سالوں میں  تاریخ ساز کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہمارے معذور افراد (دیویانگ جن ) نے بہت گینز بک عالمی ریکارڈ بنائے ہیں ۔ 8589 اے ڈی آئی پی کیمپ لگائے گئے اور 9 لاکھ سے زائد معذور افراد کو سازو سامان اور امدادی آلات فراہم کئے گئےاور تین پہیوں والے 400 موٹر سائیکل بھی  تقسیم کئے گئے  ہیں ۔

Related posts

2 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More