29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرحوں کے نفاذ کا فیصلہ جی ایس ٹی کونسل کی سفارش کے مطابق کیا جائے گا

Urdu News

نئیدہلی:  ۔پٹرولیم اور قدرتی گیس کے امور کے مرکزی وزیر جناب دھرمیند پردھان نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا  کہ ملک میں  پٹرولم مصنوعات کی قیمتیں  بین الاقوامی قیمتوں سے مطابقت رکھتے ہوئے طے کی جاتی ہیں ۔عام طورپر ملک میں حساس پٹرولیم مصنوعات  کی مقدار متعدد وجوہ سے دیگر ملکوں کے مقابلے زیادہ ہے ۔ ان وجوہ میں موجودہ ٹیکس نظام   اور  رعایت کا معاوضہ   شامل ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کی تفصیلات دلی اور ممبئی میں پٹرولیم  پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل  ( پی پی اے سی ) کی ویب سائٹ :www.ppac .org.in .پردستیاب ہے ۔

          آئین ہندکی دفعہ 279 اے (پانچ کی روسے ) سازوسامان  اور خدمات ٹیکس کونسل  ایک تاریخ کی سفارش کرے گی۔ جس پر گڈس اینڈ سروسز ٹیکس  خام پٹرولیم  ، ہائی اسپیڈ ڈیزل ، موٹر اسپرٹ ، قدرتی گیس  اور ایوی ایشن ٹر بائن فیول پر گڈس اینڈ سروسز ٹیکس کا نفاذ کیا جائے گا۔ اس طرح  جہاں  پٹرولیم مصنوعات کو جی ایس ٹی کے دائرے میں شامل کیا جاچکا ہے ۔ ان مصنوعات پر جی ایس ٹی کے نفاذ کی تاریخ   کا تعین جی ایس ٹی کونسل کے فیصلے کے مطابق  کیا جائے گا۔سی جی ایس ٹی ایکٹ  کی  دفعہ 9(دو ) کی روسے تمام خارج شدہ  پٹرولیم مصنوعات کو دوبارہ شامل کئے جانے   کے لئے  جی ایس ٹی کونسل کی سفارش ضروری ہوگی ۔ ان پٹرولیم مصنوعات میں  پٹرول اور ڈیزل بھی شامل ہے ۔ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں ( یو ٹی ) کو  جی ایس ٹی کونسل میں   نگراں  وزیر  کے ذریعہ نمائندگی دی گئی ہے ۔ یہ نگراں وزیر وزارت مالیات کے ہوں گے۔ جبکہ  دیگر وزرا ریاستی سرکاروں /  مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاروں کے ذریعہ نامزد کئے جائیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More