26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل آرکائیوز آف انڈیا نے آرکائیول ریکارڈز کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلئے ‘‘آرکائیوز ریڈز’’ کے عنوان سے بک ریڈنگ سیریز کی شروعات کی

Urdu News

نئی دہلی، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا ‘‘این اے آئی ’’ کے ڈائریکٹر جنرل جناب پریتم سنگھ نے آج نئی دلی میں ‘‘آرکائیوز ریڈز’’ کے عنوان سے ایک بک ریڈنگ سیریز کی شروعات کی ہے۔ اس کا مقصد عوام میں آرکائیول بیداری پیدا کرنا ، معروف مورخین  کو نوجوان قارئین سے قریب کرنا اور تحقیق اور حوالہ مقصد کے لئے ای اے آئی کے پاس دستیاب آرکائیوز کے وسیع ذخیرے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل جناب پریتم سنگھ نے کہا کہ مورخین ، تحقیق کاروں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کے استعمال کے لئے این اے آئی کے پاس دستیاب آرکائیوز ذخیرے کی اہمیت  کو اجاگر کرنے کے لئے  این اے آئی نے یہ منفرد پہل کی ہے۔

بک ریڈنگ سیریز  کا آغاز ‘‘ہری سنگھ نلوا : چیمپئن آف دی  خالصہ جی 1837-1791 ’’ نامی کتاب سے ہوا۔ اس کتاب کی تصنیف سینئر کنسلٹینٹ سائیکا لوجسٹ ڈاکٹر ونت نلوا ،نے کی ہے ۔اس کتاب میں مصنفہ نے نیشنل آرکائیوز آف انڈیا میں اپنے ریسرچ  تجربات شیئر کئے ہیں۔ ڈاکٹر ونیت نلوا ، نے این اے آئی  کا شکریہ اداکیا ہے کیونکہ برطانوی ، سکھوں  اور افغانیوں کے درمیان خطوط ؍ مواصلات پر مشتمل کتاب لکھنے کے لئے تقریباً نصف ریسرچ انہوں نے این اے آئی کے پاس دستیاب ریکارڈوں سے کئے ہیں۔ مصنفہ نے این اے آئی میں کل 2000 ریکارڈوں سے مدد لی ہے۔ جن میں سے تقریباً 350 ریکارڈوں کا حوالہ انہوں نے اپنی کتاب میں دیاہے۔کتاب کی تکمیل سے پہلے مصنفہ نے تقریباً 7 سالوں تک تحقیق کی ہے۔

اس کتاب میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سلطنت کے عظیم ستونوں میں سے ایک  سردار ہری سنگھ نلوا کی زندگی اور دور  کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ہری سنگھ نلوا  افغانستان سرحد پر سکھ فوج کے کمانڈر ان چیف تھے۔ این اے آئی کے پاس معروف شخصیتوں کے نجی آرکائیوز ہیں۔ اس میں ایک لائبریری ہے ۔ جس سے   پچھلی کئی دہائیوں سے دنیا بھر کے متعدد ریسرچ اسکالر فیضیاب ہو رہے ہیں ۔ این اے آئی نے دنیا بھر کے کئی معروف اسکالروں کی میزبانی کی  ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More