23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن اور یونیسیف انڈیانے بچوں کے دن کے موقع پر ینگ چمپئن ایوارڈ کا اعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی،14 نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) اور یونیسیف انڈیا نے آج بچوں  کے دن کے موقع پر بھارت کے نوجوان بچوں کو ایک کھلا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے ساجھیداری  کی ہے ، تاکہ پائیدار ترقی کی جانب تعاون کیا جاسکے۔

بچوں کے قومی دن کے موقع پر جدت طرازی کا جشن مناتے ہوئے یونیسیف –اٹل ٹنکرنگ لیب چمپئن ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ان ایوارڈز کا اعلان نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار اور بھارت میں اقوام متحدہ کے مقامی کوآرڈینیٹر اور یو این ڈی پی کے مستقل نمائندے جناب یوری آفاناسیونے کیا۔ اس موقع پر اے آئی ایم کے مشن ڈائریکٹر جناب راماناتھن رامانن اور یونیسیف کی چیف آف آپریشن محترمہ لورا سیگرسٹ فوچے بھی موجود تھیں۔

یہ ایوارڈ ملک بھر سے چنی گئی چھ سب سے بہترین دریافتوں کو دیا گیا ، جن کا انتخاب اٹل ٹنکرنگ میراتھن کے ذریعے کیا گیا تھا۔

پچھلے سال اکتوبر کو اے آئی ایم کی اٹل ٹنکرنگ لیب (اے ٹی ایل) نے ملک گیر پیمانے پر چھ ماہ طویل ایک چیلنج کا آغاز کیا تھا، جس کا نام اٹل ٹنکرنگ میراتھن رکھاگیا تھا۔ یہ میراتھن چھ مختلف شعبوں کے لئے منعقد کی گئی تھی، جس میں صاف توانائی، آبی وسائل ، کچرے کا بندوبست، حفظان صحت، اسمارٹ موبلٹی اور زرعی ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

 اس کا مقصد طلباء کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ سماجی مسائل کا مشاہدہ کریں اور ان کے لئے اختراعی حل تلاش کریں۔ اس میراتھن میں 650 سے زیادہ اختراعات موصول ہوئی تھیں۔20ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصولہ سب سے بہترین 30اختراعات کی نشاندہی کی گئی تھی۔

ان 30بہترین ٹیموں کو صنعت اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں  کے ساتھ تین ماہ کے اے ٹی ایل اسٹوڈنٹ انوویٹر پروگرام سمیت کئی انعامات سے نوازا گیا تھا۔ اس میں طلباء کو تجارت اور صنعت کاری کی تربیت دی جاتی ہے۔اسٹارٹ اپ کمپنیوں میں سی-کیمپ، آرٹک، امرتاٹی بی آئی، ٹریک-اسٹیپ اور صنعتوں میں لرننگ لنک فاؤنڈیشن، انٹیل انڈیا اور اسٹریٹسزانڈیا شامل ہیں۔

یہ 30 اعلیٰ ترین اختراعات اس وسیع تر تحریک کی علامت ہے، جو پورے ملک کے ہر اسکول اور ہر ضلع میں پرورش پارہی ہے۔

طویل مدتی ساجھیداری کے ایک حصے کے طورپر آج سے 20نومبر کو ہونے والے بچوں کے عالمی دن کے درمیان بچوں کے دن کے ہفتے کے دوران اے آئی ایم اور یونیسیف بھارت میں طلباء کے ذہنوں میں زبردست تبدیلی پیدا کرنے اور انہیں نوجوان اختراع کار اور صنعت کاروں کے طورپر تیار کرنے کے لئے فریقین کے مابین ایک خصوصی جامع مہم چلائی جارہی ہے۔

اے آئی ایم اور یونیسیف نے 14 سے 17 نومبر کے دوران 72 گھنٹے کی ٹنکرنگ ہیکاتھون کا بھی آغاز کیا ہے،تاکہ بچے اسکول میں درپیش چیلنجوں، خاص طورپر معیاری تعلیم اور اسکولوں میں تحفظ کے معاملے میں درپیش چیلنجوں کے لئے اختراعی حل پیش کرسکیں۔ہیکاتھون میں فتح حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان20 نومبر کو بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More