40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایف سی پی کا افتتاح اور موبائل ایپلی کیشن ‘‘انڈین ایئرفورس: اے کٹ ایوَو’’کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے آج یہاں قومی بال بھون

میں سہولیاتی اور پبلسٹی پویلین (ایف سی پی)کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت جناب دھوترے سنجے شام راؤ اور ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوواپی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایم اور اے ڈی سی،  اسٹاف کمیٹی  کے چیئرمین چیف ا ور آف  دی ایئر اسٹاف موجود تھے۔بعد ازاں ایئر چیف مارشل بی ایس دھنووا نے  اَپگریڈ شدہ 3 ڈی ایئرکمبیٹ موبائل گیم‘‘انڈین ایئر فورس: اے کٹ ایوَو ’’کا اسی مقام پر آغاز کیا۔

ایف سی پی سالانہ بال بھون جانے والے 7.5لاکھ سے زائد بچوں کو جوڑنے کی ایک کوشش ہے۔یہ ایک منفرد ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ترقی یافتہ سیٹ اَپ ہے،جو آئی اے ایف سے جوڑنے کے لئے کلاس IV-X کے ابتدائی عمر کے بچوں کے لئے ‘‘دیکھو اور احساس کرو’’کے اصول پر مبنی ایک تصوراتی شکل ہے۔یہ وسیع  طورپر ایکفلائنگ سیمولیٹر، ایک معلومات فراہم کرنے والا خود کار کیوسک پر مشتمل ہے، جہاں بچے شاخ کے اعتبار سے کیریئر امکانات کے لئے آ جا سکتے ہیں، جی سوٹ میں ایک سیلفی پوائنٹ اورپرواز والے خصوصی وردی کا پوائنٹ موجود ہے۔ اڑتے ہوئے اور خصوصی لباس کے مجسمے ہیں۔ایل ای ڈی کے ڈسپلے ، آئی اے ایف کی مشقوں؍ آپریشنوں کی ویڈیوز ، آئی اے ایف طیاروں کے ماڈل اور ڈیجیٹل فلیکس وغیرہ منفرد اندا زمیں رکھے گئے ہیں۔

یہ موبائل ایپلی کیشن ایک مؤثر انداز میں آئی اے ایف کے ذریعے کئے گئے مختلف مشنوں اور ایئر کمبیٹ مناظر کو اجاگر کرے گا، تاکہ کھلاڑی کھیل میں ‘‘ہونے’’ کے احساس کے ساتھ مصروف ہوسکے۔

کھیل کے پہلے مرحلہ (سنگل پلیئر مہم)کا آغاز 31 جولائی 2019ء  کو ہوا تھااور دوسرے مرحلے (ملٹی  پلیئر مہم)کا آغاز اکتوبر 2019ء میں اے ایف  ڈے کی تقریبات کے دوران کیا جائے گا۔‘‘انڈین ایئرفورس:اے کٹ ایوَو’’ اینڈرائڈ اور آئی او ایس پر دستیاب ہوگا اور متعلقہ   پلے اسٹور سے اسے ڈاؤن لوڈ کیاجاسکے گا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/PHOTO2F2RP.JPG

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More