27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو امن اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر ملک گیر مہم کا آغاز کریں گے

Urdu News

نئیدہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ قانون کاراج ،جمہوریت ، پائیدارترقی اور امن کو فروغ دینے پر ایک ملک گیر مہم کا آغاز کریں گے۔

          کوسٹا ریکا کی امن  کی یونیورسٹی کے ذریعہ  نائب صدر کو ڈاکٹرہانورس کوسا عطا کئے جانے کے بعد آج سؤرنا بھارت ٹرسٹ وجے واڑہ  میں منعقدہ ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ  انہیں  اعزازی  ڈاکٹریٹ  کی ڈگری حاصل کرنے پر دوہری خوشی اور اعزاز  حاصل  ہوا ہے ، جبکہ دنیا گاندھی جی کی 150 ویںسالگرہ منارہی ہے ، جنہوں  نے دنیا کے سامنے  عدم  تشدد کی طاقت کا اظہار کیا تھا۔

          قانون  کا راج ، بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرنے ،امن کو فروغ دینے کے علاوہ پائیدار ترقی اور علاقائی  اور سماجی عدم مساوات  کو ختم کرنے    کی اہمیت کو مستحکم کرنے کے بارے میں   عوام کو زیادہ سے زیادہ بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو  نے اعلان کیا کہ و ہ ان تمام مسائل کو دیگر ملکوں کے  اپنے دورے کے دوران اٹھائیں گے  ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے ایک متحدہ کارروائی کی ضرورت ہے ۔

          جیش محمد کےسرغنہ مسعوداظہر کوایک عالمی دہشت گرد قرار دینے کی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی تجویز میں رخنہ ڈالنے کے چین کے حالیہ فیصلہ پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ اس  فیصلے نے سلامتی کونسل کی توسیع کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

          نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ بات  ذہن میںرکھی جانی چاہئے کہ امن اور ترقی ایک دوسرے سے منسلک   ہیں  ۔  ایک ملک اور دنیا کی ترقی کے لئے امن سب سے زیادہ ضروری ہے ۔

          یونیورسٹی فار پیس  کی جانب سے انہیں  ڈاکٹر ہانورس کی ڈگری عطا کئے جانے پر انہوں  نے  کہا کہ  امن اور ہم آہنگی کی صدیوں  پرانی بھارتی اقدار کو عالمی طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور اسی صلے میں انہیں یہ اعزاز عطا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن اور ہم آہنگی کی صدیوں  پرانی بھارتی اقدار واسودھیوا کٹم بکم  کے ہمارے فلسفے میں   مضمر ہے ۔ نائب صدرجمہوریہ  نے کہا کہ ہندوستان تمام ملکوں  خاص پڑوسی ملکوں کے ساتھ  پرامن بقائے باہم میں یقین رکھتا ہے۔

          انہوں نے کہا کہ دہشت  گردی انسانیت کی دشمن ہے اور یہ عالمی امن اور ترقی کے لئے ایک بڑا خطرہ بن رہی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان بھی برسوں سے اس کا شکار رہا ہے ۔ انہوں نے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے دنیا کے سبھی ملکوں سے مل کر کام کرنے اور متحد ہونے کو کہا ۔ نائب صدر جمہوریہ نے اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی دہشت  گردی سے متعلق  جامع کنونشن  کے بارے میں مذاکرات جلد سے جلد مکمل کرے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More