44.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ غیر متعدی امراض کے علاج کے سلسلے میں پی پی پی کیلئے رہنما خطوط فراہم کرے گا

Urdu News

نئی دہلی، ملک پر امراض کی وجہ سے جو مجموعی  وزن عائد ہوتا ہے، اس میں غیر متعدی امراض کےحصہ میں گزشتہ برسوں  کے دوران اضافہ رونما ہو اہے۔ ماضی میں ملک کے متعدد اضلاع میں  بیشتر متعدی امراض اور تولیدی و اطفال کی صحت کے پہلو پر توجہ مرکوز کی گئی  ہے۔ اس کے نتیجے میں این سی ڈی یعنی غیر متعدی امراض سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت وافر طور پر جلا نہیں پا سکی ہے۔

نیتی آیوگ اور صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے ریاستی حکومتوں اور حفظان صحت سے متعلق صنعت  کے نمائندگان کے ساتھ اشتراک کر کے ایک ماڈل رعایتی معاہدہ (ایم سی اے) وضع کیا ہے تاکہ غیر متعدی امراض کی روک  تھام  اور معالجے سے متعلق خدمات کے سلسلے میں کی جا رہی کوششوں میں تعاون فراہم کیا جا سکے۔( غیر متعدی امراض میں کارڈیک سائنسیز، سلعیات اور  پھیپھڑوں سے متعلق سائنسیز کے پہلو شامل ہیں) اور انہیں ضلع اسپتال میں خصوصاً درجہ دوئم اور درجہ سوئم کے شہروں میں خصوصی طور پر زیر توجہ لایا جانا ہے۔

رہنما خطوط اور ایم سی اے سے متعلق دیگر تفصیلات کا اعلان نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال ، نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت اور صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی سکریٹری محترمہ پریتی سودن نے کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More