29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شکتی پالیسی کے تحت ریاستی شعبے کے بجلی پروجیکٹوں کے ذریعے گھریلو کوئلے کی فراہمی کی درخواست

Urdu News

نئی دہلی؍ بجلی اور نئی نیز قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب راج کمار سنگھ نے ملک میں درآمد شدہ کوئلے پر انحصار کرنے والے بجلی پلانٹوں کی تعداد سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ کوئلے کی وزارت نے مئی 2017 میں شکتی پالیسی کے تحت بجلی کے شعبے کے لئے پالیسی 2017 میں نئی کوئلہ رابطہ پالیسی جاری کی تھی۔ مذکورہ پالیسی کی شق بی(vii) کے تحت آزدانہ بجلی کے پیداکار(آئی پی پی) کے لئے جن کے پاس درآمد شدہ کوئلے کی بنیاد پر بجلی کی خریداری معاہدہ (پی پی اے) موجود ہے، بولی لگانے کے عمل کے ذریعے کوئلے رابطے کی تخصیص کا التزام کیا گیا ہے، تاکہ درآمد شدہ کوئلے کی لاگت میں ہونے والا فائدہ براہ راست صارفین تک پہنچے۔ مزید برآں ریاستی شعبے کے متعدد پروجیکٹ جن میں درآمد شدہ کوئلے پر زور دیا گیا تھا اب گھریلو کوئلے کے رابطے کے لئے اسے تجویز میں شامل کرنے پر زور دے رہی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ان درخواستوں پر شکتی پالیسی کی شق بی (i) کے تحت غور کیا جارہا ہے۔

جناب سنگھ نے مزید بتایا کہ کچھ بجلی گھروں کو درآمد شدہ کوئلے پر چلنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس لیے گھریلو کوئلے پر انہیں چلانے کے لئے تکنیکی پیچیدگیا ں پیدا ہورہی ہیں۔ سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی (سی ای اے) کی رپورٹ کے مطابق کوئلے پرمبنی حرارتی بجلی گھروں کو درآمداتی کوئلے کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، ان کی تفصیلات پیش کی جارہی ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ کچھ بجلی گھر درآمد شدہ کوئلے کا استعمال کرتے ہیں اس لیے اس کے ساتھ گھریلو کوئلے کی آمیزش کی جارہی ہے۔

نمبر شمار پلانٹ کا نام صلاحیت (میگا واٹ) ادارہ
1. سکّا ٹی پی ایس 500 گجرات اسٹیٹ الیکٹری سٹی کارپوریشن لمٹیڈ
2. ٹرامبے ٹی پی ایس 1250 ٹاٹا پاور
3. رتنا گیری 1200 جے ایس ڈبلیو انرجی
4. تورن گلو 860 جے ایس ڈبلیو انرجی
5. *مندرا ٹی پی ایس 4620 اڈانی پاور
6. اڈوپی ٹی پی ایس 1200 اڈانی پاور
7. مندرا یو ایم پی پی 4000 کوسٹل گجرات پاور لمٹیڈ
8. سلایا ٹی پی ایس 1200 ایسار
9. سمہاپوری ٹی  پی ایس 600 سمہاپوری انرجی
10. تھمینا پٹنم ٹی پی ایس 300 میناکشی انرجی
11. موتیارا ٹی پی ایس 1200 کوسٹل انرجن

 (*:4620 میگا واٹ، 1980 میگاواٹ میں سے 70:30 کے تناسب سے آمیزش کے لئے ڈیزاین کیا گیا ہے)۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More