29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر کرن رجیجونے آج فٹ انڈیا آزادی دوڑ کا ورچول آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی: نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب کرن رجیجو نے جمعہ کو ایک آن لائن پروگرام کے ذریعے فٹ انڈیا فریڈم رن (دوڑ) کا آغاز کیا۔ ملک گیر سطح پر فری ڈم دوڑ ایک حکومت کی میزبانی کے ساتھ فٹنس رجحان بننے کا بھروسہ دیتا ہے اور نجی ادارے اس میں شرکت کے لیے شامل ہو رہے ہیں۔ ملک گیر پیمانے پر کورونا وبا کے تناظر میں فٹ انڈیا فریڈم دوڑ کو ایک منفرد انداز میں تیار کیا گیا ہے، اس کے تحت شرکاء اپنی ہی جگہ پر (جہاں کہیں وہ ہیں ) دوڑ سکتے ہیں اور (اپنی وقت کے سہولت کے مطابق ) 15اگست  – 73ویں یوم آزادی اور 2 اکتوبر ، مہاتما گاندھی کی 151ویں سال گرہ کے درمیان دوڑ سکتے ہیں۔

وائی اے ایس مسلح فورسز نیز  بی ایس ایف، انڈو تبتن بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اس سب سے بڑے ملک گیر سطح کے دوڑ میں حصہ لیں گے۔ انڈین ریلوے ، سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای اسکولس بھی اس کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔  فٹنس کارپوریٹس پرو کیم اور گوکّی بھی اس میں شریک  ہوں گے۔ اس کے علاوہ نہرو یووا کیندر سنگٹھن  اور نوجوانوں کے امور کے محکمے کے قومی خدمات اسکیم (این ایس ایس ) کے 75 لاکھ  رضاکار اور ملک بھر میں موجود اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے تربیت پانے والے بھی اس میں حصہ لے رہے ہیں جو فٹر انڈیا کے لیے دوڑیں گے۔

ملک بھر سے اداروں کی شرکت کی تعریف کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے کہا کہ ‘‘میں فٹ انڈیا فریڈم رن میں حصہ لینے کے لیے اس طرح کے جوش کو دیکھ کر کافی خوش ہو رہا ہوں۔ اگر ہم سبھی ملازمین ، ملک کے کنبوں اور بڑی کمیونٹی کو اس میں حصہ لینے کے لیےی ترغیب دے سکتے ہیں ، تو یہ آزادی کی جذبے کے لیے ایک زبردست خراج ہوگا۔ وزیراعظم کا ویژن یہ ہے کہ فٹ انڈیا موومنٹ لوگوں کو انقلاب بننا چاہیے۔ اب یہ واضح ہے کہ ان کا ویژن حقیقت میں بدل گیا ہے۔’’

جناب رجیجو نے کہا کہ جیسا کہ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل  نے کہا ہے کہ بی ایس ایف کے جوان اور سرحدی علاقوں کے لوگ صبح سویرے ہاتھوں میں جھنڈا لیے دوڑیں گے اور آپ کی حب الوطنی کو اس سے زیادہ بڑھاوا نہیں مل سکتا۔  یہ پورے راستے آپ کو بھارت کے شہری کے طور پر سوچنے اور عمل کرنے میں کافی مدد کرتا ہے۔ ہماری افواج میں  ثقافت کافی  خوبصورت ہے اگر ہمارے سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور آئی ٹی بی پی کے جوان اس فریڈم رن کی قیادت کرتے ہیں تو یہ ایک بڑی ایکسرسائز ہوگی۔ یہ فری ڈم رن ایک جشن اور تہوار کی طرح ہوگا۔

سی آر پی ایف کے کیمپ میں بھی ا س کو لے کر کافی جوش ہے۔ سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جناب آنند پرکاش نے کہا کہ اس دوڑ میں  اپنے کنبے کے ساتھ شامل ہونے والا ہر ایک سی آر پی ایف جوان خوش ہے۔ اس میں 12 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی حصہ داری ہونے کی امید ہے۔ جوان اپنے آ س پاس کے طبقوں میں بھی اس دوڑ کو بڑھاوا دیں گے۔ سی آر پی ایف کے جوانوں نے بھی فٹ انڈیا  فریڈم رن کے دوران کم سے کم ایک کروڑ کلو میٹر کی دوری طے کرنا کا ہدف رکھا ہے۔ یہ ان کی ہمت کا مظہر ہے۔

فٹ انڈیا فری ڈم رن کی اہمیت کی بات کرتے ہوئے بھارتی ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ونود یادو نے بتایا کہ فٹ انڈیا موومننٹ نے حقیقت میں ہمارے ملازمین کو فٹنس سرگرمیوں  میں شامل ہونے کے لیے تحریک دی ہے۔ یہ دوڑ پورے ملک کو تحریک دینے کا بھروسہ دیتی ہے۔

اس دورڑ میں سی بی ایس ای اور سی آئی ایس سی ای کے سبھی اسکولوں کے طلبا ، ولادین، اساتذہ  بھی حصہ لیں ۔ سی بی آیس ای کے چیئرمین منوج آہوجا اور آئی  سی ایس ای کے چیئر مین ڈاکٹر جی امینویل نے کہا کہ سی بی ایس ای اور سی آئی ایس سی ای دونوں ایجوکیشن بورڈ کے تحت ملک بھر کے سبھی اسکول اس میں حصہ لیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More