36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر داخلہ نے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا

Urdu News

 نئی دہلی۔ اگست؛ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج ہریانہ اور اس سے متصل علاقوں اور خصوصی طور پر جموں و کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ہریانہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جو کہ قابو میں ہے اگرچہ اس کی نگرانی کی   جا رہی ہے۔ ہریانہ کے ڈائریکٹر جنرل نے یہ یقین دہانی کرائی ہے  کہ امن و قانون کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے جموں  و کشمیر کے پلوامہ میں جاری مڈبھیڑ کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس مڈبھیڑ میں جموں و کشمیر پولیس کے ایک  اور سی آر پی ایف کے دو جوانوں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا اور ان کے اہل ِ خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ دہشت گردوں کا سرکاری کوارٹر میں محاصرہ کر لیا گیا ہے اور انہیں ختم کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ دہشت گردوں کی صحیح تعداد کا پتہ نہین ہے۔ جموں و کشمیر کے دو ایس پی او عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں دہشت گردوں کا محاصرہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے دونوں ایس پی او کوبحفاظت بچا لینے کی امید ظاہر کی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More