34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلویز اور صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے کووڈ – 19 سے مقابلے کے لئے بھارتیہ ریلویز کی کوششوں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی،یکم؍اپریل، ریلوے  اور تجارت و صنعت  کے وزیر  جناب پیوش گوئل نے  بھارتیہ ریلویز کے افسران کو  ضرورت مند افراد تک خوراک  اور  اپنی بہتر  انسانی سہولیات اور وسائل کے ساتھ  رسائی حاصل کرنے کی  ہدایت دی ہے۔ آئی آر سی ٹی سی اور  آر پی ایف جیسے  ریلویز کے ادارے  پہلے سے ہی  ضرورت مند افراد کے  درمیان  مفت کھانا  تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  ریلویز  کو  اپنی کوششوں کا دائرہ وسیع کرنا چاہئے اور  ضلعی انتظامیہ  نیز  غیر سرکاری اداروں  وغیرہ کے ساتھ  صلاح ومشورے سے  ریلوے اسٹیشنوں کے احاطے سے باہر اندرونی علاقوں تک  جانا چاہئے۔ وزیر ریلوے کی میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کی  وساطت سے  ریلوے  کے وزیر مملکت  جناب سریش آنگڑی ،  ریلوے بورڈ کے اراکین  پورے ملک میں پھیلے  پی ایس یو  کے جنرل مینجروں اور  سربراہان  نے شرکت کی۔

 کورونا کے خلاف  جنگ میں  اب تک  کئے  جارہے    غیر معمولی کاموں  اور  ریلویز کے مسافر ڈبوں کو  آئیسو لیشن کوچ  میں منتقل کرنے جیسے  نئے حل  اپنانے کے لئے  ریلوے کی تعریف کرتے ہوئے  جناب پیوش  گوئل نے  امید ظاہر کی کہ  ان مسافر ڈبوں کو  پوری  طرح تیار کرنے اور انہیں جلد  از جلد  جدید  آلات سے  آراستہ کرنے کے چیلنجوں  کو  تمام زون  پورا کرلیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ  پہلے مرحلے میں  پانچ  ہزار مسافر ڈبوں کو  تبدیل کرنے کا کام  پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

 ریلوے بورڈ کے افسران نے وزیر موصوف کو بتایا کہ  وزیراعظم کی ملک سے  اپیل کے بعد  پی ایم  کیئر فنڈ میں  151 کروڑ روپے  کا  تعاون کیا گیا ہے۔ ریلوے بورڈ کے چیئر مین  جناب  ونود کمار یادو نے بتایا کہ  انڈین  ریلوے کے ملازمین  اور ریلوے کے  سرکاری دائرہ کار کے اداروں  کے ملازمین نے  پی ایم کیئر فنڈ میں  اپنی  ایک دن کی تنخواہ بطور تعاون  دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ریلوے  کے متعدد  پی ایس یو  بھی  قومی کوششوں میں تیزی لانے  کے لئے  فنڈ میں تعاون کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

 اہم اشیاء کی سپلائی  کے لئے  ریلوے کے ذریعے  خصوصی پارسل  ریل گاڑیوں کو چلانے کا  جائزہ لیتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے  افسران  سے  مزید راستوں پر  خدمات  مہیا کرانے کے لئے  کہا ہے تاکہ  پورے ملک میں  بہت کم وقت میں ادویہ ، ضروری آلات  اور خوردنی اشیاء  کی فراہمی  کی جاسکے۔ ای- کامرس کمپنیاں اور  اہم اشیاء کے دوسرے سپلائر ، جن کی  مختصر مقدار میں ضرورت ہوتی ہے،  ان سے پارسل ریل گاڑیوں سے  فائدہ ہور ہا ہے۔ پارسل اسپیشل ریل گاڑیاں  مختلف زون میں   8 روٹ  پر چل رہی ہیں اور  مزید 20 راستوں پر چلنے والی ہیں۔

 جناب پیوش گوئل نے کہا کہ آئندہ چند  ہفتوں کے دوران  کورونا وائرس کے خلاف جنگ  کافی اہم ہوگی  اور ہمیں  اس جنگ میں کامیابی  کو یقینی بنانے کے لئے  تمام کوششوں کا  عزم  مصمم کرنا ہوگا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  تاریخ میں پہلی  بار  گزشتہ 12 ماہ کے دوران  کسی بھی ریلوے حادثے میں ایک بھی  مسافر کا  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اب ہم  اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہے ہیں کہ  کووڈ – 19  کا  ہندوستان پر کم سے کم اثر مرتب ہو۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More