40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرِ جمہوریہ نے بال گنگا دھر تِلک اور چندر شیکھر آزاد کو ، اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

Urdu News

نئی دلّی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے   نو جوان نسل کو تحریک دلانے کی خاطر اسکول کی کتابوں میں  ممتاز قومی لیڈروں  اور مجاہدینِ آزادی  کی قربانیوں اور حب الوطنی کی کہانیوں پر  زیادہ توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ہے ۔

          آج عظیم مجاہدینِ آزادی بال گنگا دھر تِلگ اور چندر شیکھر آزاد کی یومِ پیدائش  کے موقع پر  ایک فیس بُک پوسٹ میں نائب صدر جمہوریہ نے ، انہیں گراں قدر  خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  لوگوں سے کہا کہ وہ  اِس عظیم ملک کے لئے   ، اُن کے خوابوں کو پور ا کرنے کی بھرپور کوششیں کریں ۔

          انہوں نے میڈیا  پر بھی زور دیا کہ وہ  صرف  یادگاری مواقع  کے انعقاد  کی بجائے  مجاہدینِ آزادی اور قومی لیڈروں کی کہانیوں کو  مسلسل  اجاگر کرتے رہیں ۔

          لوک مانیہ گنگا دھر تلک اور چندر شیکھر آزاد کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے آزادی کے لئے بھارت کی جدو جہد  کو شکل دینے میں  ابتدائی اور  تحریکی رول ادا کئے ۔

          انہوں نے زور دے کر کہا کہ  میں محسوس کرتا ہوں کہ آج کے  نو جوان کو  ، اُن کی زندگی اور جدو جہد آزادی کے لئے  دیئے گئے ، اُن کے گراں قدر  تعاون کے بارے میں ضرور پڑھنا چاہیئے ۔

          انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتوں نے عام طور پر  بال گنگا دھر تلک کو   ہندوستانی شورش کا بانی  قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ  سوراج کے پہلے اور سب سے مضبوط  حامی تھے ۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ وہ ایک دانشور ، ریاضی داں ، فلسفی  ، صحافی اور ایک سماجی مصلح اور ایک سخت قوم پرست تھے۔

          نائب صدر نے کہا کہ اُن کا یہ مشہور اعلان  کہ ” سوراج میرا پیدائشی حق ہے اور میں اِسے لے کر رہوں گا ” نے بھارت کی آزادی کے لئے جدو جہد کے مستقبل  کو ایک طاقتور آواز بخشی ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے  قومی جذبے کو ابھارنے کے لئے  لوک مانیہ تلک   کی   قومی جذبے کو ابھارنے اور اِسے ہر گھر  کا جذبہ بناتے ہوئے تعلیم یافتہ اعلیٰ حلقے  سے آگے لے جاکر  اِسے بھگوان گنیش  جیسے تہواروں  میں ، جیسے ساروجنک  گنیش اُتسو مناکر ہر گھر میں پہنچانے کا کام کرنے پر اُن کی ستائش کی ۔

          انہوں نے عوام کے سیاسی شعور کو بیدار کرنے کی خاطر ، اُن کی ملکیت والے دو ہفتے وار  اخبار کیسری اور مہارتاّ کے رول کی ستائش کی ۔

لوک مانیہ تلک  کو   1884 ء میں تشکیل دی گئی دکن ایجوکیشن سوسائٹی   کے بانیوں میں سے ایک  قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ  انہوں نے تعلیم کو جمہوریت  اور  آزادی  کے تصور کو  وسعت دینے کی ایک قوت کے طور پر پہچانا  تھا ۔  نائب صدر نے مزید  کہا کہ وہ  عوامی تعلیم پر پختہ  یقین رکھتے تھے ۔

چندر شیکھر آزاد کے حب الوطنی کے جذبے بہادری اور  خلوص کو یاد کرتے ہوئے نائب  صدر جمہوریہ نے کہا کہ  وہ بھارت  کی قومی تحریک میں  بہت کم عمر میں شامل ہو گئے تھے ۔

جناب نائیڈو نے   ، جناب آزاد کی قائدانہ  صلاحیتوں اور تنظیمی اہلیت کی ستائش کی ، جس نے انہیں  ایچ آر اے  کو  ہندوستان سوشلسٹ ری پبلکن  ایسوسی ایشن  ( ایچ آر ایس اے ) کے طور پر پھر سے منظم کرنے  اور  مستحکم کرنے  میں مدد دی ۔

جناب آزاد کو  ایک سرپرست ، فلسفی  اور  بھگت سنگھ سمیت   بہت سے نو جوان مجاہدینِ آزادی کا رہنما  قرار دیتے ہوئے  نائب صدر نے کہا کہ 25 سال کی عمر میں وہ آزادی کی تحریک کے سب سے زیادہ تحریک دلانے والے نو جوان لیڈروں میں سے ایک تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More