40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ناگالینڈ ہیلتھ پروجیکٹ کیلئے ہندوستان اور عالمی بینک کے درمیان48ملین امریکی ڈالر کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط

ناگالینڈ ہیلتھ پروجیکٹ کیلئے ہندوستان اور عالمی بینک کے درمیان48ملین امریکی ڈالر کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط
Urdu News

نئی دہلی،16؍جنوری،ناگالینڈ ہیلتھ پروجیکٹ کیلئے آج ہندوستان اور عالمی بینک کے درمیان 48 ملین امریکی ڈالر کے مالیاتی معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس معاہدے پر حکومت ہند کی جانب سے محکمہ برائے اقتصادی امور کے جوائنٹ سکریٹری جناب راج کمار اور عالمی بینک کی جانب سے ورلڈ بینک (انڈیا) کی کارگزار کنٹری ڈائریکٹر محترمہ جنیویو کنورس نے دستخط کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ برائے صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ناگالینڈ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایل واٹیکلا اور عالمی بینک کی کارگزار کنٹری ڈائریکٹر محترمہ جنیویو کنورس نے بھی ایک پروجیکٹ معاہدے پر دستخط کئے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد ناگالینڈ میں صحت خدمات کو بہتر بنانا اور ناگالینڈ کے مخصوص علاقوں میں صحت خدمات کے استعمال میں اضافہ کرنا ہے۔ کمیونٹی اور صحت سہولیات مراکز میں پروجیکٹ کی مختلف سرگرمیوں سے ناگالینڈ کے مخصوص مقامات میں لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اسی طرح ناگالینڈ کی پوری آبادی کو اس پروجیکٹ سے فائدہ حاصل ہوگا۔ اس پروجیکٹ سے ناگالینڈ میں اعلیٰ معیار کی صحت سہولیات کے آنے کے علاوہ سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔ تقریبا چھ لاکھ افراد اس پروجیکٹ سے براہ راست مستفید ہوں گے۔ اس سے قومی صحت مشن کے تحت موجودہ نظام اور میکنزم کو لاگو کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ناگالینڈ ہیلتھ پروجیکٹ کیلئے آخری تاریخ 31 مارچ 2023 مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More