39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بری فوج کے سربراہ نے شمال مشرقی خطوں کے طلباء کی حوصلہ افزائی کی

بری فوج کے سربراہ نے شمال مشرقی خطوں کے طلباء کی حوصلہ افزائی کی
Urdu News

نئی دہلی،16؍جنوری،سدبھاؤنا آپریشن کے حصے کے طور پر ایک قومی وحدت ٹور کے تحت منی پور کے مغربی ضلع امپھال کے مختلف اسکولوں کے 20 طلباء نے آج ہندوستان کے بری فوج کے سربراہ جنرل راوت سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر جنرل بپن راوت نے طلباء کے ساتھ فوج کے شعبوں میں خدمات انجام دینے کے دوران حاصل اپنے تجربات کو شیئر کیا اور ان کو سخت محنت کرنے، نیز ملک کی تعمیر میں سرگرم کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

جنرل راوت نے طلباء کو انڈین آرمی میں شامل ہونے اور ملک کی خاطر اپنی خدمات انجام دینے کیلئے حوصلہ افزائی کی۔ بری فوج کے سربراہ نے اسکولی طلباء کو امن کی اہمیت کو سمجھا یا اور بچوں کو تحریک دی کہ وہ امن کے پیغام کو پھیلائیں اور قیام امن کو یقینی بنائیں۔ اس ٹور کو 5 جنوری کو امپھال سے ہر جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا تھا۔ اس ٹور کے دوران طلباء نے دہلی اور آگرہ میں واقع مختلف ثقافتی وتاریخی عمارتوں اور یادگاروں کا دورہ کیا۔ ٹور میں شریک طلباء نے 14 جنوری کو صدر جمہوریہ سے ملاقات کا شرف حاصل کیا تھا۔

طلباء نے 10 جنوری کو فروغ انسانی وسائل کے وزیر سے بھی ملاقات کی تھی۔ قومی اتحاد ویگانگت کیلئے یہ ٹور شمال مشرقی ریاستوں اور جموں وکشمیر کی مقامی آبادی، نوجوان اور اسکولی طلباء کیلئے تعلیمی نوعیت کا ہے۔ اس کا مقصد ان طلباء کو ملک کی بیش قیمت ثقافتی ورثے اور متعدد ترقیاتی وصنعتی اقدامات سے روشناس کرانا ہے۔ اس طرح کے ٹور سے طلباء کیلئے کیریئر کے متعدد پہلو سامنے آئے ہیں جو ان مقامی طلباء کی حقیقی مانگ ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More