38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نالکو نے تیسری سہ ماہی کے لئے مستحکم شرح ترقی درج کی ہے، حتمی منافع 1085 کروڑ روپے تک پہنچا

Urdu News

نئی دہلی۔ حکومت ہند کی وزارت کانکنی کے تحت نورتن کمپنی اور ایلومینا و المونیم مینو  فکچرنگ اور برآمدات کرنے والی ملک کی معروف کمپنی قومی الومنیم کمپنی لمیٹڈ (نالکو) نے دسمبر، 2017 کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی تک کے لئے اپنے مالیاتی نتائج اعلان کیا گیا ہے۔

آج بھونیشور میں منعقد بورڈ کی میٹنگ میں مالی سال 2017-18 کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے لیے مالیاتی نتائج کے جائزہ کے مطابق، نالکو نے 722 کروڑ روپے کا حتمی منافع (207 فیصد اضافہ) حاصل کیا ہے، جوکہ اس سے پہلے کی سہ ماہی کے دوران 235 کروڑ روپے اور گزشتہ سال کی سہ ماہی کے دوران 144 کروڑ روپے تھا۔  تیسری سہ ماہی کے دوران نیٹ سیلز 2360 کروڑ روپے تھا۔  اس کے ساتھ ہی کمپنی گزشتہ 10 سالوں میں اس سہ ماہی میں اب تک سب سے زیادہ حتمی منافع کی حد کو پار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

اسی طرح، دسمبر، 2017 کو ختم ہونے والی 9 ماہ کی مدت کے دوران حتمی  منافع 1085 کروڑ روپے (171 فیصد اضافہ) رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے مذکورہ عرصہ میں یہ منافع 400 کروڑ روپے تھا۔  سال کے نو ماہ کے دوران نیٹ سیلز 6538 کروڑ روپے تھی جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 5071 کروڑ روپے تھی۔

نالکو نے پیداوار کے تمام مراحل پر ریکارڈ اضافہ درج کیا  ہے۔  رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران نالکو نے 54.40 لاکھ ٹن باکسائٹ کی پیداوار حاصل کی ہے جبکہ گزشتہ سال مذکورہ عرصے میں  یہ پیداوار 53.23 لاکھ ٹن تھی۔

آپریشنل کارکردگی، لاگت میں کمی، اسٹریٹجک مینجمنٹ کے فیصلوں کا ریکارڈ اور نالکو کے ٹیم کے کام نے اس منافع کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

نالکو کے چیف مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر تپن کمار چند نے اس موقع پر کہا کہ ‘حکومت کی مستحکم مانیٹری پالیسی اور مانگ سپلائی کے بہتر ہونے، تعمیر اور بجلی کے شعبے  میں اضافے اور آٹوموبائل کے شعبے اور عالمی سطح پر المونیم کی قیمتوں میں تیزی آنے کے باعث  ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ برسوں میں بھی  ہم اسی طرح کے مالی نتائج درج کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More