37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جواہر لعل نہرو پورڈ کنٹینرٹرمنل نے کنٹینر ٹرمنل آف دا ایئر ایوارڈ 2017 حاصل کیا

JNPCT wins “Container Terminal of the Year” Award, 2017
Urdu News

نئی دہلی۔ جواہر لعل نہرو پورڈ کنٹینر ٹرمنل جے این پی سی ٹی نے ممبئی میں ہوئے دا گیٹ وے ایوارڈ 2017 میں 0.6 ملین ٹی ای یو ایس زمرے کے لئے کنٹینر ٹرمنل آف دا ایئر ایوارڈ حاصل کیا۔ جواہر لعل نہرو پورڈ نے اپنی سرگرم حکمت عملی کے لئے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے جی این پی سی ٹی کے ڈپٹی چیئرمین نیرج بنسل نے بتایا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں جے این پی سی ٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔اس کے نتیجے میں پورٹ اور ٹرمنل کی مجموعی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ مختلف اقدامات کے نتیجے میں مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی صلاحیت سطح میں مزید اضافہ برقرار رکھیں گے۔

گیٹ وے ایوارڈ اس لئے قائم کیا گیا تھا تاکہ ہندوستانی بحری صنعت میں بہترین اقدامات، اور تحریک کو فروغ دیا جاسکے اور اسے تسلیم کیا جاسکے۔ گیٹ وے ایوارڈس 10 واں ایڈیشن غیرمعمولی حصولیابیوں کو ظاہر کرتا ہے اور ہندوستانی بحرین صنعت میں افراد اور اداروں کی غیرمعمولی کارکردگی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More