32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے پارسیوں کے نئے سال نوروز کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے پارسیوں کے نئے سال نوروز کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے۔

’’میں پارسیوں کے نئے سال کے آغاز ’’نوروز‘‘ کے مبارک موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انتہائی روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جانے والا ’’نوروز‘‘ بھائی چارے کے جذبے ، سبھی کے لئے رحم اور احترام کی علامت ہے۔ پارسی فرقے نے قوم کی ہمہ جہت ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

نوروز ایک ایسا موقع ہے جب خاندان والے اور دوست احباب اکھٹا ہوتے ہیں اور بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے کے ساتھ تہوار مناتے ہیں۔ میں سبھی سے انتہائی چوکسی کے ساتھ اور کووڈ سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل کرتے ہوئے نوروز منانے کی درخواست کرتا ہوں۔

میں دعا کرتا ہوں کہ یہ تہوار ہم لوگوں کی زندگی میں اخوت ، خوشحالی اور مسرت لائے۔ تمام لوگوں کو نوروز مبارک ہو‘‘۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More