34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 913 نئے معاملات سامنے آئے

Urdu News

ہندوستان میں کووڈ کے مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج یہ تعداد گھٹ کر(12597) ہوگئی جو 714 دن کے بعد 13000سے کم ہے۔اس وقت زیرعلاج  معاملات کی تعداد ملک کے مریضوں کی کل تعداد کا0.03 فیصد ہے۔18 اپریل 2020 کو زیرعلاج  معاملات کی تعداد 12974 تھی۔

ایک اوراہم پیش رفت کے تحت بھارت میں آ ج 913  یومیہ نئے کیس درج کئے گئے ہیں ۔ یہ تعداد 715دن کے بعد 1000سے کم درج ہوئی ہے ۔ 18اپریل ، 2020کو کووڈ -19کے  یومیہ نئے کیسوں کی تعداد 991تھی ۔

سردست بھارت میں شفایابی کی قومی شرح 98.76فیصد ہے ۔گزشتہ 24گھنٹے میں 1316مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اس عالمی وباء کے آغاز کے بعد سے اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعدادبڑھ کر 42495089ہوگئی ہے ۔ اس بیماری سے مرنے والوں کی یومیہ تعداد آج 10سے کم درج ہوئی ہے ۔

گذشتہ 24گھنٹے میں کووڈ -19کے کل 314823ٹیسٹ کئے گئے ۔بھارت میں اب تک مجموعی طورپر 79.10کروڑ (791079706)سے زیادہ ٹسٹ کئے جاچکے ہیں ۔

اس کے علاوہ  طبی جانچ کے بعد اس بیماری سے متاثرہونےوالوں کی ہفتہ وار اوریومیہ شرح میں بھی لگاتارکمی ہورہی ہے ۔ ملک میں  طبی جانچ کے بعد اس بیماری سے متاثرہونے والوں کی شرح سردست 0.22فیصد ہے ، جب کہ یومیہ شرح  0.29فیصد ہے ۔

آج صبح 7بجے تک موصولہ  عبوری رپورٹ کے مطابق ،بھارت میں کووڈ -19سے بچاؤ کے لئے اب تک 184.70کروڑسے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ یہ ٹیکے 22187532سیشنز میں لگائے گئے ۔

12سال سے 14سال تک کی عمرکی افراد کے لئے کووڈ سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کا عمل 16مارچ ،2022کو شروع کیاگیاتھا ۔ اب تک 1.86کروڑ سے زیادہ (18639260) بالغ افراد کو کووڈ -19سے بچاؤ کا پہلا ٹیکہ لگایاجاچکاہے ۔

آج صبح 7بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار کی تفصیلات درج ذیل ہے :

مجموعی ٹیکہ کاری کی تعداد
حفظان صحت سے متعلق کارکنان پہلاٹیکہ 10403809
دوسراٹیکہ 10001647
احتیاطی ٹیکہ 4483046
پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان پہلاٹیکہ 18413439
دوسراٹیکہ 17513757
احتیاطی ٹیکہ 6915586
12سے 14سال تک کی عمرکے افراد پہلاٹیکہ 18639260
15سے 18سال تک کی عمرکے افراد پہلاٹیکہ 57333277
دوسراٹیکہ 38548306
18سے 44سال تک کی عمرکے افراد پہلاٹیکہ 554759695
دوسراٹیکہ 467231694
45سے 59سال تک کی عمرکے افراد پہلاٹیکہ 202775699
دوسراٹیکہ 185636455
60سال سے زائد عمرکے افراد پہلاٹیکہ 126757912
دوسراٹیکہ 115626977
احتیاطی ٹیکہ 12042720
احتیاطی ٹیکہ 2,34,41,352
میزان 1,84,70,83,279

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More