26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘نئے بازاروں میں صارفین کو بااختیار بنانا ’ کے مرکزی خیال کے ساتھ نئی دہلی میں منعقدہ صارفین کے تحفظ کیلئے جنوب، جنوب مشرقی اور مشرقی ایشیا ملکوںکی پہلی بین الا قوامی کانفرنس اختتام پذیر

First International Conference on Consumer Protection of South, South East & East Asian Countries with the theme of “Empowering consumers in new markets” concludes in New Delhi
Urdu News

نئی دہلی ، 26 تا 27 اکتوبر کے دوران  ‘نئے بازاروں میں صارفین کو بااختیار بنانا ’ کے مرکزی خیال کے ساتھ  نئی دہلی میں   صارفین کے تحفظ  کیلئے جنوب، جنوب مشرقی اور مشرقی ایشیا  ملکوں کی پہلی بین الا قوامی کانفرنس  منعقد ہوئی تھی ۔ہندوستان کے  وزیر اعظم جناب نریند ر مودی نے اس کانفرنس کا افتتاح کیا تھا جب کہ 19 ملکوں سے تعلق رکھنے والے  1600   افراد نے اس میں شرکت کی ۔ اس میں انیس ملکوں کے مندوبین کے علاوہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے اعلیٰ عہدیداران کے علاوہ صارفین کے کمیشن کے صدر اور نجی سیکٹر ، صارفین تنظیموں  اور تعلیمی حلقوں کے نمائندگان شامل تھے ۔ اس کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں یو این سی ٹی اے ڈی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر مخیسہ کتوئی نے خطاب کیا ۔

اپنے افتتاحی خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ صارفین کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے ۔حکومت کا وژن ہے کہ وہ  صارفین کے تحفظ سے  ایک قدم آگے صارفین کو بااختیار بنانے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ تک جائے ۔ اس کانفرنس کی صدارت صارفین کے امور ، غذا اور سرکاری تقسیم کے وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے کی۔ اس کانفرنس کے دوران شرکاء کے  افکار و خیالات اور تجربات کی لین دین  سے  جو نتائج  برآمد ہوئے وہ درج ذیل ہیں :

صارفین کے تحفظ کے لئے اقوام متحدہ کے رہنما خطوط  کا جامع اور موثر نفاذ حکومت کی ترجیح ہے  اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر تمام ملکوں اور تجارت کے تمام شعبوں میں اور زیادہ موثر  اور بہتر اشتراک سے صارفین کی تحفظ   کو یقینی بنانا ہے ۔

  صارفین کے لئے پالیسی وضع کرنا اور ان پالیسیوں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے لئے  وسیع پیمانے پر صارفین، تجارت اور تعلیمی تنظیموں  کی سرگرم شرکت ضروری ہے  ۔

 ای کامرس کی پائدار اور جامع ترقی کے لئے ڈجیٹل طریقہ کار سے صارفین کا تحفظ ضروری ہے ۔یہ عمل سرحد پار اشتراک و تعاون اور نفاذ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بھی ضروری ہے۔

مالیاتی بازاروں کے بہتر کامکاج کے لئے صارفین کا تحفظ  ضروری  اور کوشش ہونی چاہیے کہ مالیاتی صارفین خواندگی اور شمولیت کو حاصل کی جائے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More