38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نئی دہلی کے نیشنل ریل میوزیم میں عالمی یوم وراثت کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، ہر سال 18 اپریل کو  عوام میں تاریخی وراثت کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے پوری دنیا میں عالمی یوم وراثت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سال کے عالمی یوم وارثت کا مرکزی خیال نسلوں پرانی وراثت کے تعلق سے پیڑھیوں کے مابین معلومات کی منتقلی پر زور دینا ہے۔

عالمی یوم وراثت منانے کے لئے  نئی دہلی کے نیشنل ریل میوزیم میں وسیع پروگرام بنایا گیا ہے۔ اس تقریب میں پیڑھیوں کے مابین رابطہ اور بات چیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس سلسلے میں 18 اپریل 2018 کو  بچوں، طلباء اور معمر شہریوں کو  میوزیم میں مفت داخلہ دیا جائے گا۔ میوزیم کی  انڈور گیلری (جہاں پروگرام منعقد ہوں گے)  صبح ساڑھے گیارہ بجے سے  دوپہر دو بجے کے درمیان قصہ گوئی کے  تین اجلاس منعقد ہوں گے۔ ریلوے بورڈ کے سبکدوش رکن جناب یشپال گپتا صدیوں پرانے مورس فائر انجن  کے احیاء سے متعلق اپنی یادیں بتائیں گے۔ یہ فائر انجن  دہلی میں پرانی کاروں کی ریلی میں مرکز توجہ بنتا ہے۔ نیشنل ریل میوزیم (این آر ایم) کے  آڈیٹوریم میں دوپہر بارہ بجے ، دو بجے  اور سہ پہر چار بجے  تین فلموں کی نمائش ہوگی۔ اس کے علاوہ  بچوں کے لئے  ریلوے کوئز ، گائڈڈ ٹور وغیرہ جیسی دوسری تقریبات بھی منعقد ہوں گی۔

 بھارتی ریلویز کو  04 یونیسکو ورلڈ ہریٹج سائٹس یعنی  دارجلنگ ہمالین ریلوے،  نیل گری ماؤنٹن ریلوے ، کالکا شملہ ریلوے اور  چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرمنس (سی ایس ایم ٹی)، ممبئی کا بھی فخر حاصل ہے۔ یہ  عالمی وراثتی مقامات ، پیڑھیوں کے مابین  مفید بات چیت کے لئے  مختلف سرگرمیوں کے ذریعے 18 اپریل 2018 کو  عالمی یوم وارثت منائیں گے۔

یکم فروری 1977 کو افتتاح کیا گیا دہلی کے چانکیہ پوری  میں واقع نیشنل ریل میوزیم دہلی اور این سی آر علاقے میں اہم ثقافتی مقام ہے۔ این آر ایم میں حقیقی سائز کے 100 سے زائد تاریخی اور وراثتی پرکشش کلیکشن موجود ہیں جو میوزیم میں پرانے زمانے کی  شاندار  وراثت کی نمائش کرتے ہیں۔ این آر ایم ہفتہ کے دوران  (جمعہ سے سنیچرتک)  مئی 2018 کے پہلے ہفتے سے  شام 9 بجے تک کھلا رہے گا۔ ملک میں رات کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے  بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More