Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں گیہوں کی فصل کی کٹائی کا کام زوروں پر

Urdu News

نئیدہلی: ملک بھر میں گیہوں کی فصل کی کٹائی کا کام لاک  ڈاؤن کے دوران پورے زور شورسے جاری ہے ۔ کاشتکاروں اور کارکنان کے ذریعہ   فصلوںکی کٹائی ، انہیں  یکجا کرنے اور ان کی تھریشنگ  کے عمل کے دوران  معیاری آپریٹنگ ضوابط  پرعمل کیا جارہا ہے۔ محکمہ زراعت ،  امداد باہمی  و کاشتکاروںکی بہبود   ، حکومت ہند نے ریاستوں  کے نام ایس او پی  یا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر دوسرے لفظوں میں معیاری ضابطہ عمل  جاری کئے ہیں ،  جنہیں کاشتکاروں اور  کھیتوں پر کام کرنے والے  مزدوروں کی صحت کی تحفظ  کے لئے  نیز کروناوائرس کے پھیلاؤ  کی روک تھام کے لئے اپنایا جانا ضروری ہے ۔

          جیسا کے ریاستوں کی جانب سے اطلاع حاصل ہوئی ہے ، مدھیہ پردیش  میں  98  اور 99 فیصد گیہوںکی فصل  کاٹی جاچکی ہے۔  راجستھان میں  92سے 95 فیصد فصل کاٹی جاچکی ہے ۔ اترپردیش میں 85 سے 88فیصد فصل کاٹی جاچکی  ہے ، ہریانہ  میں  55سے  60فیصد فصل کاٹی  جاچکی ہے ،  پنجاب میں 60سے 65 فیصد فصل کاٹی جاچکی ہے ۔دیگر ریاستوں  میں  87سے  88فیصد فصل کاٹی جاچکی ہے ۔

          دالوں اور تلہنوں کی  حصولیابی کم از  کم امدادی قیمتوں  پر کاشتکاروں سے   21-2020  کی ربیع کی فصل میں  قیمت  امداد اسکیم  ( پی ایس ایس )  کے تحت کی جارہی ہے اور یہ کام کرناٹک ، آندھریا پردیش ، تلنگانہ  ،راجستھان  ،مہاراشٹر ، اترپردیش اور ہریانہ میں جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ان فصلوںکی حصولیابی کی نوعیت  درج ذیل  ہے۔

  • پانچ ریاستوں  یعنی آندھر ا  پردیش  ، تلنگانہ  ،راجستھان ،  مہاراشٹر اور اترپردیش سے  72415.82  ایم ٹی چنا حاصل کیا جاچکا ہے۔
  • سات ریاستوں  یعنی تمل ناڈو  ،تلنگانہ  ، آندھرا پردیش ، مہاراشٹر ، کرناٹک ، گجرات اوراوڈیشہ سے  120023.29  ایم ٹی تور دال کی وصولی کی جاچکی ہے۔
  • تین ریاستوں  یعنی راجستھان ،اترپردیش اورہریانہ سے 183400.87  ایم  ٹی سرسوں کی وصولی  عمل میں آچکی ہے۔

درایں اثنا  ،  نیشنل ہارٹی کلچر بورڈ  ( این ایچ بی ) نے  ملک بھر سے 618 این ایچ بی سے منظورشدہ نرسریوں سے  پھلوں اورسبزیوں  کے سلسلے میں دستیاب  پود کاری میٹریل کی اطلاعات جمع کی ہیں۔ اس اطلاع کو  بھارتی باغبانی  کنفیڈریشن  ( سی آئی ایچ ) ، اشیا پر مبنی  کاشت کرنے والی  ایسوسی ایشنوں ، ریاستی باغبانی مشنو ں  ،  این ایچ بی ریاستی دفاتر اور متعلقہ  شراکتداروں کو ارسال کردیا گیا ہے۔ کاشتکاروں  کو  آئندہ شروع ہونے والے  پلانٹنگ سیزن یا پود کاری کے موسم کے دوران  ،  پودکاری کے لئے ان کی پسند کے مطابق  پودے فراہم کرنے کے لئے این ایچ  بی نے اس اطلاع کو ویب سائٹ  درج ذیل پر اپ لوڈ کردیا ہے :

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More