38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کے وزیر نے شہری ہوا بازی کی وزارت سے سیاحتی مقامات کے لئے بہتر فضائی رابطہ کاری فراہم کرنے کی درخواست کی

Urdu News

نئی دہلی: ۔سیاحت کے وزیرمملکت(آزادانہ چارج) جناب  کےجے الفونس نے کل شہری ہوابازی کے وزیر جناب سریش پربھو اور شہری ہوا بازی کے وزیرمملکت جناب جینت سنہا کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ کی جس میں سیاحتی مقامات کے لئے بہتر فضائی رابطہ کاری فراہم کرنے کی اپیل کی گئ۔ میٹنگ میں دونوں وزارتوں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحتی مقامات پر جہاں فضائی خدمات نہیں پہنچی ہے وہاں جلد ہی اڑان اسکیم کی توسیع کی جاسکتی ہے۔میٹنگ کے دوران جناب   کےجے الفونس نے کھجوراہوں کے لئے یومیہ ایئر انڈیا کی پروازیں شروع کرنے،اجنتا الورا تک پہنچنے کے لئے اورنگ آباد تک بہتر رابطہ کاری فراہم کرنے، کوچی ، گوا ۔ جے پور سیکٹر تک  سہ رخی پرواز، کوزی کوڈ سے مزید عالمی پروازیں، گوہاٹی ایئر پورٹ سے جنوب مشرقی ا یشیائی ممالک تک بین الاقوامی پروازیں، کنور ایئر پورٹ چالو کرنے، دہلی کوزی کوڈ تک کے لئے براہ راست پروازیں، کولکتہ سے شیلانگ تک کے لئے یومیہ پروازیں اور وارانسی کے لئے مزید پروازیں، احمد آباد اور کولکتہ سے سری نگر تک کے لئے براہ راست پروازیں اور سکم میں نئے ایئر پورٹ کھولنے کی درخواست کی ۔یہ درخواست بھی کی گئی کہ ہامپی تک بہتر طور پر پہنچنے کے لئے جندل وجے نگر ایئر پورٹ مزید پروازیں شروع کی جائیں۔

شہری ہوابازی کی وزارت نے بہتر رابطہ کاری فراہم کرنے کے لئے ایئر لائن آپریٹروں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرکے فوری کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More