33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

میگھالیہ کے وزیراعلیٰ جناب کونارڈسنگماکی ڈونرکے وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی: میگھالیہ کے نئے وزیراعلیٰ جناب کونارڈ سنگمانے شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیراعظم کے دفترمیں وزیر مملکت ، عملہ ،عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اورخلأ ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ سے کل یہاں ملاقات کی اورریاست کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں اوراسکیموں کے سلسلے میں تبادلہ ٔ خیالات کئے ۔

          میٹنگ کے دوران ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے جناب سنگماکو بتایاکہ فوری ترجیح شیلانگ میں واقع ہوائی اڈے کی ترقی کے لئے ہونی چاہیئے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ کس قدربد بختانہ ہے کہ شیلانگ جو سابق آسام کا اصل دارالحکومت تھا ، وہاں اب بھی بہترقسم کا ہوائی اڈہ پوری سہولتوں کے ساتھ دستیاب نہیں ہے ۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ ہوائی پٹی کی طوالت کے توسیع کے لئے درکارسرمایہ ڈونرکی وزارت کی جانب سے فراہم کرایاگیاہے ، لیکن اس ہوائی اڈے کی مجموعی ترقی کے لئے لازمی ہوگا کہ شہری ہوابازی کی وزارت اپنے طورپر اس میں شریک ہو۔ انھوں نے کہا کہ یہ اس لئے بھی لازمی ہے کہ سیاحت سمیت دیگر شعبوں کوبھی ترقی دی جائے ۔

          ڈاکٹرجتیند رسنگھ نے کہا کہ میگھالیہ میں مالامال قدرتی مناظراورحسن دستیاب ہیں ، اور اس لحاظ  سے سیاحتی مضمرات بھی موجود ہیں ۔ اوریہ تمام مضمرات ابھی تک بروئے کارنہیں لائے گئے ہیں تاہم وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں حکومت نے اسے اعلاترجیح دی  ہے تاکہ خطے کی ترقی ممکن ہوسکے ۔ اس متعلقہ شعبے پربھی  توجہ دی جارہی ہے انھوں نے ہوم ٹورزم کی اہمیت اجاگرکرنے اوراس کی حوصلہ افزائی کرنے پرزوردیااورکہا کہ شیلانگ او ردیگرمقامات پر پہلے ہی اس پرتوجہ مرکوز کی جاچکی ہے ۔ انھوں نے وزیراعلیٰ موصوف کو مشورہ دیا کہ ریاست میں ہوٹلوں کے قیام کے لئے اس امرکا جائزہ لیاجاناچاہیئے کہ کیایہاں کارپوریٹ نوعیت کی فائیو اسٹارہوٹل کی چین کا سلسلہ قائم کیاجاسکتاہے ۔

          جناب کونارڈ سنگما نے جناب جتیندرسنگھ سے کہاکہ وہ بہت جلد واپس آئیں گے اور  وہ ریاست کے چیف سکریٹری اوردیگرسینیئرافسران کے ساتھ ان سے تفصیلی بات چیت کریں گے تاکہ ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے دیگرتجاویز بھی پیش کی جاسکیں ۔ انھوں نے کہاکہ بطوروزیراعلیٰ ان کی ترجیح سیاحت ، تعلیم اور حفظان صحت کے شعبوں میں بڑے پیمانے پرترقی لانے پرمرکوز ہوگی ۔

          جناب کونارڈ سنگماکو ڈاکٹرجتیندرسنگھ کی جانب سے یہ بھی بتایاگیا کہ ڈونرکی وزارت نے آئی آئی ایم شیلانگ میں ‘‘اے پی جے عبدالکلام مطالعاتی مرکز’’بھی قائم کیاہے جہاں صدرمرحوم نے خطبات کے سلسلے میں اپنے دورے کے دوران آخری سانس لی تھی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More