37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی کے تحت مجموعی طور پر 17،616 کروڑ روپے کا ری فنڈ جاری ، آئی جی ایس ٹی سے متعلق 90فیصد دعوؤں کو منظوری

Urdu News

نئی دہلی، سبھی زیر التوا جی ایس ٹی ری فنڈ کو لیکویڈیٹ کرنے کی حکومت کی عہد بستگی کے پس منظر میں راست ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی ) نے 15 مارچ 2018 سے 31 مارچ 2018 تک چلائے گئے  ری فنڈ 15 واڑے نیز خصوصی مہم کی کامیاب تکمیل کر لی ہے۔

اس مدت کے دوران سی بی آئی سی  کے سبھی فیلڈ فارمیشنوں نے سخت محنت کی تاکہ ایکسپورٹروں کو ری فنڈ راحت  دستیاب کرائی جا سکے۔ تجربہ کار عملے پر مشتمل خصوصی ری فنڈ سیل ملک بھر میں قائم کئے گئے۔ پرنٹ میڈیا اور سماجی میڈیا دونوں کی مدد سے ایکسپورٹر بیداری مہم  چلائی گئیں  تاکہ زیادہ سے زیادہ ایکسپورٹروں تک اس کا فائدہ پہنچایا جا  سکے ۔ تمام فیلڈ فارمیشنوں کو ری فنڈ کی منظوری کی سہولت دستیاب کرانے کے لئے معمول سے ہٹ کر کام  کرنے کااختیار دیا گیا۔ ری فنڈز کی منظوری کے وقت جو نئے چیلنج سامنے آئے ان کی وضاحت کے لئے سی بی آئی سی  نے سرکولر ، ہدایات وغیرہ جاری کیں۔

ان کوششوں کی کامیابی کا اظہار اس مدت میں منظور کئے گئے ریفنڈ کی مقدار سے  ہوتا ہے۔ 31 مارچ 2018 تک ری فنڈ 15 واڑے کے دوران مزید 4265 کروڑ روپے  کے آئی جی ایس ٹی ری فنڈ کو منظوری دی گئی۔ جس کی وجہ سے مجموعی مقدار 9604 کروڑتک پہنچ گئی۔ 31جنوری 2018 تک ایکسپورٹروں کے ذریعے آئی جی ایس ٹی کی ادائیگی کے ساتھ  مجموعی طور پر 2،73،017  شپنگ بلز  داخل کئے گئے ہیں۔ 31 مارچ 2018 تک داخل کئے گئے شپنگ بلوں کی تعداد 2،28،829 ہے جو کہ جنوری کے آخر تک داخل کئے گئے شپنگ بلوں کی مجموعی تعداد کا تقریباً 83 فیصد ہے۔ 31 جنوری 2018  کی مدت تک جی ایس ٹی این کے  ذریعہ کسٹمز کو منتقل کئے گئے اہل  آئی جی ایس ٹی  دعوؤں کی رقم 10،720 کروڑ روپے ہے  جن میں سے 9،604 کروڑ روپے  کی اجراء کو منظوری دی جا چکی ہےجو کہ جی ایس ٹی این کے ذریعے منتقل کئے گئے اہل دعوؤں کا تقریباً 89.6 فیصد ہے۔

جہاں تک آئی ٹی سی  ری فنڈز کا تعلق ہے تو خصوصی مہم کے دوران 1،136 کروڑ روپے کے  ری فنڈز کو منظوری دی گئی  جس سے کل ملا کر آئی ٹی سی   کے تحت  منظور کی گئی رقم ا س مالی سال کے اختتام تک5510 کروڑ کے مساوی ہو گئی ہے۔

(اے )    161325 ری فنڈ  درخواستیں  کامن  پورٹل پر  فارم  جی ایس ٹی  آر ایف ڈی -01اے  کی شکل میں داخل کی گئیں۔ جن میں 17471 کروڑ روپیوں کا دعویٰ کیا گیا ۔ان میں سے 60183 ری فنڈ درخواستیں زیرو ریٹیڈ سپلائیز سے متعلق ہیں جن میں 14649  کروڑ روپیوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ٹیک دہندگان کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان آر ایف ڈی -01اے  درخواستوں کی ایک کاپی اپنے دائرے عمل میں آنے والے انکم ٹیکس دفتر میں داخل کریں جس کے ساتھ  متعلقہ دستاویزات بھی منسلک ہوں۔

(بی)     تاہم  محض 26620 ری فنڈ درخواستیں ( 161325 درخواستوں میں سے )درخواستیں مرکزی یا ریاستی  ٹیکس دفاتر میں واقعتاً موصول ہوئیں۔ ان میں سے 17734 درخواستوں کا نپٹارا کر دیا گیا ہے۔

(سی )   مجموعی طور پر 17471 کروڑ روپیوں کا  دعویٰ کیا گیا جن میں سے 8012 کروڑ روپئے منظور کئے جا چکے ہیں۔ (5510 کروڑ روپے مرکز اور 2505 کروڑ روپے ریاستوں کے ذریعے ) ۔

اس طرح سے  کل ملا کر17،616 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ جن میں  9406 کروڑ (آئی جی ایس ٹی ری فنڈ )، 5510 کروڑ (آئی ٹی سی  ری فنڈ مر کز کے ذریعے ) اور 2505 کروڑ(آئی ٹی سی ری فنڈ ریاستوں کے ذریعے) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ   یکم جولائی 2017 سے 31 مارچ 2018 کی مدت کے دوران ایکسپورٹروں کے درمیان  16680 کروڑ ڈیوٹی ڈرا بیک  کی رقم تقسیم کی گئی ۔ مالی سال 18-2017 کے دوران ایکسپورٹروں کے درمیان تقریباً 1833.25 کروڑ روپے آر او ایس ایل  دعوؤں کی شکل میں تقسیم کئے گئے۔

اس پندرہ واڑے کے دوران جس تیز رفتاری کے ساتھ کام ہوا وہ  مستقبل میں بھی برقرار رہے گی۔ سی بی آئی سی  ایکسپورٹروں  کے سبھی جائز ری فنڈ دعوؤں کی منظوری  کے تئیں  وقف  ہے ایس ٹی این سے متعلق جو معاملات ہنوز زیر التوا ہیں ان کا تصفیہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More