27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مینکا سنجے گاندھی نے کام کی جگہ پر جنسی ہراساں کیے جانے کی شکایات درج کرنے کے لئے کام کرنے والی عورتوں کے واسطے شی-باکس آن لائن شکایت بندوبست نظام کا آغاز کیا

SHe-Box Online Complaint Management System for working women to lodge complaints of sexual harassment at workplace launched by Smt Maneka Sanjay Gandhi
Urdu News

نئی دہلی، عورتوں اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے آج کام کی جگہ پر جنسی ہراساں کئے جانے کی شکایات درج کرنے کے لئے سرکاری اور پرائویٹ اداروں دونوں میں کام کرنے والی  خواتین کے لئے ایک جامع شی-  باکس آن لائن منیجمنٹ نظام کا آغاز کیا شی- باکس نہی دہلی میں اس لئے لانچ کیا گیا ہے تاکہ کام کی جگہ پر عورتوں کو جنسی طور پر ہراساں کیئے جانے سے متعلق قانون 2013 کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے ۔

نئے شی- باکس پورٹل   میں سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین سمیت  ملک میں سبھی خواتین ملازمین کو کام کی جگہ پر جنسی ہراساں کئے جانے کی  صورت میں آن لائن شکایات کی سہولت کی پیش کش کی گئی ہے ۔ وہ عورتیں جنہوں نے متعلقہ اندرونی شکایت کمیٹی آئی سی سی  یا لوکل شکایت کمیٹی میں تحریری شکایت پہلے ہی  درج کرا رکھی  ہے ۔ اس پورٹل کے ذریعہ ان کی شکایت داخل کی جائے گی ۔ یہ کمیٹی شی- ایکٹ کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔

آن لائن سہولت کا آغاز کرتے ہوئے محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے کہا کہ یہ ایک تاریخی قدم ہے کیونکہ  شائد  یہ پہلی  مرتبہ ہے کہ کسی ملک کی حکومت نے کام کی جگہ پر جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کی شکایت حاصل کرنے کے لئے ایک آن لائن پورٹل شروع کیا ہے ۔ حکومت کام کرنے والی عورتوں کو محفوظ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے تئیں پوری طرح عہد بستہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ عورتوں اور بچوں کی وزارت نے تمام کام کی جگہوں پر انٹرنل کمپلینٹ کمیٹیاں کے قیام کو لازمی بنانے کے لئے کوششیں کی ہیں ۔ محترمہ گاندھی نے کہا کہ ان کی وزارت نے ایک میونل بھی تیار کیا  ہے اور انٹرنل کمپلینٹ کمیٹیوں کے لئے تربیتی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے  اور آئندہ اہم قدم کے طور پر شی- باکس کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ پریشان عورتوں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم ہو سکے تاکہ وہ براہ راست اپنی شکایات کر سکیں جس سے ان کی شکایتوں کے ازالے کے لئے مناسب کارروائی کی جا سکے ۔محترمہ گاندھی نے یقین دلایا کہ ان کی وزارت کے ذریعہ ان شکایتوں کی نگرانی کی جائے گی ۔

شی-باکس پورٹل ایک کوشش ہے تاکہ کام کی جگہ پر جنسی ہراسمنٹ کا سامنا کر رہیں عورتوں کی شکایتوں کو تیزی سے نمٹایا جا سکے ایک بار جب پورٹل پر شکایت داخل کر دی جائے گی تو متعلقہ آجر کے آئی سی سی / ایل سی سی کو یہ شکایت براہ راست بھیجی جائے گی۔ اس پورٹل کے ذریعہ عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ساتھ شکایت کرنے والی عورت آئی سی سی / ایل سی سی کے ذریعہ کی گئی انکوایری کی پیش رفت کو مونیٹر کر سکتی ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More