25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نویں ہند-چین مالیاتی مذاکرات کا انعقاد؛ مذاکرات کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ بیان، مالیاتی سیکٹر میں باہمی اشتراک وتعاون کو مزید مستحکم کرنے کے دونوں ملکوں کے مشترکہ وژن کو عیاں کرتا ہے

Urdu News

نئی دہلی، آج یہاں نویں ہند- چین  مالیاتی مذاکرات کا انعقاد کیا گیا۔ عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خزانہ کی نائب وزیر محترمہ زو جیائی کی قیادت میں ایک اعلیٰ  سطحی وفد نے  وزارت خزانہ ، حکومت ہند کے محکمہ برائے اقتصادی امور  کے سکریٹری  جناب  اتانو  چکروتی کی قیادت میں ہندوستانی وفد کے ساتھ  باہمی مفادات کے متعدد معاملات پر  تبادلہ خیال کیا۔

اپریل 2018 میں  یوہان کے مقام پر ہندوستان کےوزیراعظم جناب نریندر مودی  اور  چین کے صدر  کے درمیان  تاریخی  غیر رسمی  میٹنگ کے بعد ہندوستان اور چین  کے دو  طرفہ تعلقات ایک نئے عہد میں داخل ہوچکے ہیں۔

ہند – چین مالیاتی مذاکرات  دونوں ملکوں کے درمیان  ایک میکنزم ہے جس کا مقصد مالیاتی سیکٹر میں  دونوں ملکوں کے باہمی اشتراک وتعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس مذاکرات کے دوران  دونوں ملکوں نے  کثیر جہتی فریم ورک  دو طرفہ  سرمایہ کاری  اور  مالیاتی اشتراک وتعاون  کے شعبے میں کلی اقتصادی صورت حال  ، پالیسی اور  باہمی تعاون پر  تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں نے   ایک  ساز گار ماحول کو فروغ دینے کے تئیں پنے عہد کا اعادہ کیا تاکہ  باہمی  تجارت  اور سرمایہ کاری  کی مسلسل ترقی ہوسکے۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں نے  مزید متوازن اور  صحت مند تجارت  کو فروغ دینے ، اقتصادی سطح پر اشتراک وتعا ون کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان قریبی  ساجھیداری کو مزید فروغ دینے کے عہد کا اعادہ کیا۔

دونوں ملکوں کے مابین  مالیاتی مذاکرات کے اختتام پر  ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا۔ اس مشترکہ بیان سے  مالیاتی سیکٹر میں دونوں ملکوں کے باہمی اشتراک  وتعاون کو  مزید مستحکم کرنے کے دونوں ملکوں کے مشترکہ وژن اور  آپسی مفاہمت  کی عکاسی ہوتی ہے۔

ہند-  چین مالیاتی مذاکرات کا اگلا مرحلہ چین میں  منعقد کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More