29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

موسم گرما (اپریل تا جون) 2018 کے دوران درجہ حرارت کا موسمیاتی خاکہ

Urdu News

نئی دہلی: آنے والے موسم گرما (اپریل تا جون) کے دوران ملک کے مشرقی ، وسطی مشرقی اور جنوبی حصوں کو چھوڑ کر  متوسط موسمیاتی درجہ حرارت  ملک کے زیادہ تر حصوں میں نارمل سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔ ملک کے  مشرقی ، وسطی مشرقی اور جنوبی حصوں میں موسمیاتی درجہ حرارت نارمل سے کم رہے گا ۔

امید کی جاتی ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے امسال اپریل تا جون کے دوران درجہ حرارت کم رہے گا ۔

ملک کے اہم گرم لہر والے خطوں میں گرم لہر نارمل رہنے کی توقع ہے ۔

ہندوستان کے محکمہ ٔ موسمیات (آئی ایم ڈی ) نے موسم سرما اور موسم گرما دونوں کے درجہ حرارت کی سب ڈویژنل سطح کے لیے آپریشنل موسمیاتی پیشن گوئی کا خاکہ جاری کیا ہے ۔ یہ خاکہ مانسون مشن  کپلڈ سسٹم (ایم ایم سی ایف ایس) ماڈل کے تحت تیار کیا گیا ہے ۔ اور اس پر پُنے کے موسمیاتی تحقیق و خدمات (سی آر ایس) ، آئی ایم ڈی کے دفتر کے ذریعہ عملدر آمد کیا جارہا ہے ۔  امسال 28 فروری 2018 کو مارچ تا مئی کا ماقبل مانسون کے درجہ حرارت کا خاکہ جاری کیا تھا جس میں پیشن گوئی کی گئی تھی کہ مارچ تا مئی کے دوران درجہ حرارت نارمل سے زیادہ  ہونے کی امید ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More