38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریئل ٹائم پرابلم کے حل میں معاون اپبلی کیشنزتیار کرنے کے مقصد سے اختراعی آئیڈیا سامنے لانے کے لیے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن -2018 کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی آج چننئی کے تھیروولور ضلع  کے کاوارائی پتّائی میں واقع  آر ایم کے انجینئرنگ کالج میں سوفٹ ویئر ایڈیشن کا گرانڈ فینالے  – اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن 2018 کا انعقاد کیا گیا ۔ اس گرانڈ فینالے  میں ہندوستان کےمختلف حصوں سے 246 طلباء پر مشتمل 41  ٹیموں  نے حصہ لیا ۔ ہاؤسنگ اور شہری غربت کے خاتمے کی وزارت اور ریاستی حکومتوں نے 14 مسائل رکھے تھے ۔ اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ پوری نے بتایا کہ ملک بھر کے وزارتوں/محکموں/ریاستوں کے سامنے کل 340 مسائل  رکھے گئے ہیں اور 10,000 سے زائد جواں سال انجینئرنگ کے طلباء  اور ان کے اساتذہ پر مشتمل  1282 ٹیموں نے اس تقریب میں حصہ لیا ۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے اس میں چنئی نوڈل سینٹر کے میزبان کی حیثیت سے شرکت کی ۔ یہ ایک ایسی پہل ہے جس میں انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت، آل انڈیا کونلس فار ٹکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی اے) ، انٹر انسٹی ٹیوشنل انکلوسیو انونو ویشن (آئی 4 سی) اور پرسسٹنٹ سسٹمز لمیٹیڈ شامل ہیں ۔

اس ہیکاتھن میں ریاستی حکومتوں نے بھی  پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی ) ، شہری بلدیاتی ادارے (یو ایل بی)، سوَچھتا، ریئل اسٹیٹ ریگولیشن  ایکٹ وغیرہ سے متعلق  مسائل بھیجے تھے ۔

طلباء کی 41 ٹیموں نے آمد و رفت کے مینجمنٹ کے نظام ، مصنوعی انٹلی جینس، میکینک لرننگ، آئی او ٹی اور حرکت جیسے گاڑیوں کی ٹکنالوجیوں سے متعلق مختلف مسائل کے اپنے اپنے آئیڈیا پیش کیے ۔آر ایم کے گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے  138 طلباء پر مشتمل 23 ٹیموں نےہندوستان کے مختلف ناڈل سینٹرز میں مذکورہ ہیکاتھن میں حصہ لیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More